Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: اسرائیلی جارحیت اور جنگ بندی کیلیے اقوام متحدہ میں قرارداد منظور، او آئی سی کا مطالبہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > اسرائیلی جارحیت اور جنگ بندی کیلیے اقوام متحدہ میں قرارداد منظور، او آئی سی کا مطالبہ
دنیا

اسرائیلی جارحیت اور جنگ بندی کیلیے اقوام متحدہ میں قرارداد منظور، او آئی سی کا مطالبہ

Published October 28, 2023
Tags: Featured فلسطینی عوام کیلئے عالمی تحفظ اور امدادی مہم چلانے پر زور قرارداد پر 120 ارکان نے حمایت کینیڈا کی امریکی حمایت یافتہ ترمیم مسترد کردی
Share
SHARE

نیو یارک- ریاض (ویب ڈیسک): اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے عرب گروپ کی پیش کردہ غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور کرلی۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں اردن کی جانب سے 22 عرب ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئےغزہ کی صورتحال سے متعلق پیش کی گئی قرارداد پر 195 ارکان کی اسمبلی میں سے فرانس سمیت 120 ارکان نے حمایت کی۔اسرائیل، امریکا اور آسٹریا سمیت 14 اراکین نے قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ جرمنی، اٹلی اور برطانیہ سمیت 45 ارکان غیر حاضر رہے۔دوسری جانب اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی جانب سے عالمی فریقوں سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت بند کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ نے عالمی اداروں اور شخصیات کو اسرائیلی جارحیت پر خطوط لکھے۔

انسانی بنیادوں پر جنگ بندی سے متعلق یہ قرارداد ’نان بائینڈنگ‘ ہے یعنی فریق اس پر عمل کے پابند نہیں تاہم 7 اکتوبر سے جاری اسرائیل فلسطین جنگ کے بعد اس معاملے پر اقوام متحدہ کا یہ پہلا ردعمل ہے۔اقوام متحدہ میں منظورہونے والی اس قرارداد میں حماس کا ذکر شامل نہیں تھا جس پر اسرائیل بھڑک اٹھا اور اقوام متحدہ کی قرارداد کو مسترد کرتے ہوئے اپنی دھمکیوں کو دوہرا دیا۔

اسرائیلی مندوب گیلاد ایردن کا کہنا تھا کہ شرم آنی چاہیے، آج کا دن اقوام متحدہ کیلئے ایک بدنما دھبہ ہے کیونکہ کہ آج ہم نے دیکھا کہ اقوام متحدہ کی ایک اونس کے برابر بھی وقعت نہیں رہی اور اس کی کوئی قانونی حیثیت باقی نہیں رہی۔اسرائیلی مندوب نے اپنی دھمکیاں دوہراتے ہوئے کہا کہ اسرائیل حماس کے خلاف ہر حد تک جائے گا، ہم اپنا دفاع جاری رکھیں گے، دنیا سے حماس کا خاتمہ کرکے ہم اپنے مستقبل اور اپنے وجود کا دفاع کریں گے۔

اجلاس میں امریکی سفیر لینڈا تھومس نے بھی غزہ میں جنگ بندی سے متعلق قرارداد منظور ہونے پر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوسناک بات ہے کہ اس قرارداد میں 7 اکتوبر کے دہشتگرد حملے کا ذکر ہی موجود نہیں ہے اور ’یرغمالی‘ دوسرا اہم لفظ ہے جو اس قرار سے غائب ہے۔

دوسری جانب حماس نے اقوام متحدہ کی قرارداد کا خیرمقدم کرتے ہوئے غزہ میں سویلینز کیلئے انسانی امداد اور ایندھن پہنچانے کا مطالبہ کردیا۔ادھر فلسطین کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیل بربریت کی نئی اونچائیوں کو پہنچ چکا تھا، بین الاقوامی برادری نے اسرائیلی پاگل پن اور جارحیت کو روکنے کیلئے واضح پوزیشن اختیار کی ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی اور کہا کہ اسرائیلی فوج غزہ کے عام شہریوں پر حملے کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطینوں کےحقوق بری طرح پامال کر رہا ہے، اسرائیل غزہ پر حملے فی الفور بند کرے اور چاہتے ہیں کہ فلسطینیوں کیلئے امداد کی ترسیل یقینی بنائی جائے۔

اردن کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کو غزہ میں پیدا ہونے والے انسانی بحران اور اسرائیلی بمباری کے خاتمے کیلئے 50 کے قریب دیگر ممالک نے بھی کو اسپانسر کیا۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ اقوام متحدہ سمیت دیگر انسانی بہبود کی تنظمیوں کو غزہ میں لوگوں تک پانی، کھانا، دوائیں، ایندھن اور بجلی سمیت بنیادی ضروریات کا امدادی سامان بلا رکاوٹ پہنچانا چاہیے۔قرارداد میں اسرائیل اور فلسطین دونوں طرف سویلینز کے خلاف تشدد کے تمام اقدامات سمیت ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کی گئی ہے تاہم قرارداد کے متن میں حماس کا ذکر نہیں کیا گیا۔

اس سے پہلے اقوام متحدہ نے کینیڈا کی جانب سے پیش اورامریکی حمایت یافتہ ترمیم مسترد کردی جس میں 7 اکتوبر کو اسرائیل پر کیے گئے حماس کے حملوں کو دہشتگرد حملے قرار دیتے ہوئے واضح طور پر مذمت کی گئی تھی اور اس میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا تھا کہ یرغمالیوں کو حماس فوری رہائی دے۔

دوسری جانب اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی جانب سے عالمی فریقوں سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت بند کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ نے عالمی اداروں اور شخصیات کو اسرائیلی جارحیت پر خطوط لکھے۔

یہ خطوط بین الاقوامی فریقوں اور یو این سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک کو لکھے گئے ہیں۔اس کے علاوہ فلسطینیوں کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، یورپی یونین میں خارجہ پالیسی کے عہدیدار کو بھی خط لکھا گیا ہے جب کہ ریڈ کراس کے سربراہ اور انسانی حقوق کیلئے یو این ہائی کمشنرکوبھی خطوط لکھے گئے ہیں۔

اپنے خطوط میں او آئی سی نے فلسطینی عوام کیلئے عالمی تحفظ اور فوری امدادی مہم چلانے پر زور دیا۔

TAGGED:Featuredفلسطینی عوام کیلئے عالمی تحفظ اور امدادی مہم چلانے پر زورقرارداد پر 120 ارکان نے حمایتکینیڈا کی امریکی حمایت یافتہ ترمیم مسترد کردی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article مسلسل چوتھی شکست، پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنا مشکل ہوگیا
Next Article آج شب کو چاند گرہن ہوگا، پاکستان میں‌بھی دیکھا جاسکے گا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

صحت

دنیا میں سؤر کے گردے کی پیوندکاری کرانے والا پہلا مریض 2 ماہ بعد انتقال کر گیا

نیویارک (ہیلتھ ڈیسک): امریکا میں سؤر کے گردے کا ٹرانسپلانٹ کرانے والا شخص 2 ماہ بعد انتقال کر گیا۔خیال رہے…

May 12, 2024
کھیل

کویت سے شکست، پاکستان ٹیم ساف فٹبال چیمپئن شپ سے باہر ہوگئی

بنگلور (اسپورٹس ڈیسک): پاکستانی فٹبال ٹیم کی پے درپے شکستوں کا سلسلہ نہ تھم سکا، بھارت میں کھیلی جانے والی…

June 25, 2023
پاکستان

ملک میں جتھے کی طاقت کی نفی نہیں ہوئی، جو ہو جائے کہا جاتا ہے مٹی پاؤ: چیف جسٹس

اسلام آباد (ویب ڈیسک): چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا ہے مجھ سمیت سب کا احتساب ہونا چاہیے۔فیض…

September 28, 2023
ویڈیوز

پی ٹی آئی حکومت کا گرنا وائٹ ہاؤس سازش نہیں بلاول ہاؤس کی محنت ہے؛بلاول

کراچی (ویب ڈیسک): بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب، آپ کو ہٹانے…

December 27, 2022
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?