کراچی (ویب ڈیسک): کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ہونے والے گیس سلینڈر دھماکے میں گرین لائن منصوبے کی بس بال بال بچ گئی۔ سرجانی ٹاؤن میں گرین لائن بس کے لیے بنائے گئے پل کے نیچے واقع دکان میں سلینڈر پھٹنے سے ہونے والے دھماکے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آگ کے شعلے بلند ہو رہے ہیں اور جیسے ہی اوپر سے گرین لائن بس گزرتی ہے تو ایک اور زوردار دھماکا ہوتا ہے جس کے شعلے گرین لائن کے روٹ کے بھی اوپر تک جاتے ہیں۔
#Pakistan Cylinder explosion in Karachi. Green Line bus narrowly escapes cylinder blast in Sirjani Town, Karachi pic.twitter.com/LjuA0xN9Tw
— Ghulam Abbas Shah (@ghulamabbasshah) January 9, 2023
تاہم خوش قسمتی سے گرین لائن بس حفاظت کے ساتھ گزر جاتی ہے اور کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوتا۔
دکان میں ہونے والے سلینڈر کے دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ دھماکے کے ساتھ ہی ایک سیلنڈر اُڑ کربرج کی دوسری سائیڈ روڈ پرجاتے ہوئے موٹر سائیکل سوار کو لگتا ہے، اس کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں.