Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: شوبز انڈسٹری میں بہت سارے لوگوں کو ہراساں ہوتے دیکھا، عفت عمر
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > شوبز انڈسٹری میں بہت سارے لوگوں کو ہراساں ہوتے دیکھا، عفت عمر
انٹرٹینمنٹ

شوبز انڈسٹری میں بہت سارے لوگوں کو ہراساں ہوتے دیکھا، عفت عمر

Published September 23, 2023
Tags: Featured یوٹیوبر شہزاد غیاس شیخ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی
Share
SHARE

کراچی (شوبز ڈیسک): نامور اداکارہ اور ماضی کی مقبول ماڈل عفت عمر نے جنسی ہراسانی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جنسی طور پر ہراساں کرنا بہت بڑا مسئلہ ہے، بہت سےلوگ ہراسگی پر بات نہیں کرسکتے، لیکن جب وہ اس موضوع پر بات کریں تو ان کی بات سنی جانی چاہیے اور یہ کہ انہوں نے شوبز انڈسٹری میں بہت سارے لوگوں کو ہراساں ہوتے ہوئے دیکھا۔اداکارہ نے یوٹیوبر شہزاد غیاس شیخ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کریئر، خواتین کے حقوق اور دیگر مختلف موضوعات سے متعلق بات کی۔

عفت عمر کا کہنا تھا کہ ’میں سچ بولنے سے نہیں گھبراتی، اگر کوئی شخص ایسی بات کرے جس کے بارے میں اسے معلوم ہو کہ اسے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اس شخص کو میں بہادر انسان سمجھتی ہوں۔‘انہوں نے کہا کہ ’مجھے جو بہتر لگتا ہے وہ میں کہہ دیتی ہوں جس کی وجہ سے مجھے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا، ذہنی اور مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’سچ بولنے کی وجہ سے دوستوں نے مجھے نظرانداز کرنا شروع کردیا، کام کے حوالے سے لوگوں کے رویوں میں تبدیلی دیکھی تو میں نے خود ہی شوبز انڈسٹری میں کام کرنا چھوڑ دیا۔‘

اپنے کریئر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عفت عمر نے بتایا کہ ’جب ماڈلنگ کا آغاز کیا تو میں صرف 16 سال کی تھی، میرے گھر میں تمام خواتین کام کرتی ہیں اس لیے میرے گھر میں بھی فیمینزم کا ماحول ہے۔‘

ڈیڑھ گھنٹے طویل پوڈکاسٹ کے دوران عمت عمر نے بطور اداکار کراچی میں کام کرنے کے حوالے سے اپنا ذاتی تجربہ شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں اچھی انگریزی نہ بولنے اور پنجابی لہجے کی وجہ سے کچھ اعلیٰ طبقے کے لوگوں کی طرف سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے بتایا کہ پنجابی لہجے کی وجہ سے انہیں حقارت کی نگاہ سے دیکھا جاتا، یہی نہیں بلکہ سیٹ پر رہتے ہوئے ان کے اردو لہجے پر بھی سوال اٹھائے گئے۔اداکارہ نے کہا کہ اعلیٰ طبقے کے لوگ حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہتے تھے کہ ’اسے انگریزی بولنا نہیں آتی۔‘

عفت عمر نے انکشاف کیا کہ ’پنجابی لہجے کی وجہ سے لوگ میرا مزاق اڑاتے تھے، سیٹ پر لوگ مجھے ’پنجو‘ کہتے تھے جس کا مطلب ہے پنجاب سے تعلق رکھنی والی۔‘میڈیا میں کام کرنے کے تجربے اور بولنے کے لہجے کے بارے میں بات کرتے ہوئے عفت عمر نے کہا کہ کوئی بھی ایک دوسرے کا ساتھ نہیں دیتا’۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جب سیٹ پر کسی کے ساتھ ناروا سلوک یا مواد کی سنسرشپ کے معاملات پر بات کی جاتی ہے تو نامور اداکار اور میڈیا پروفیشنلز اپنے ہی ساتھیوں کی حمایت میں شاذ و نادر ہی بات کرتے ہیں۔

پوڈکاسٹ کے آخر میں انہوں نے #Metoo مہم اور جنسی طور پر ہراساں کرنے کے حوالے سے گلوکارہ میشا شفیع کے علی ظفر پر الزامات سے متعلق بھی گفتگو کی۔

عفت عمر نے کہا کہ ’میں میشا شفیع کے ساتھ ہوں، مجھے 100 فیصد یقین ہے کہ میشا شفیع سچ بول رہی ہیں، مجھے جو ٹھیک لگا میں نے ان کا ساتھ دیا جس کا مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’جنسی طور پر ہراساں کرنا بہت بڑا مسئلہ ہے، اس پر بات کرنی چاہیے، میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھتی ہوں اور میں نے کئی لوگوں کو ہراساں ہوتے ہوئے دیکھا ہے۔‘

عفت عمر نے کہا کہ ’بہت سے نوجوان مرد اور خواتین ہراسگی پر بات نہیں کرسکتے، لیکن جب وہ اس موضوع پر بات کریں تو ان کی بات سنی جائے، اس مسئلے کو ختم کرنے کا یہی واحد طریقہ ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’جن کے ساتھ ہراسگی ہورہی ہے انہیں کھلے عام اس شخص کا نام لینا چاہیے تاکہ وہ آئندہ ایسا عمل کرنے سے قبل خوف محسوس ہو۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’جس ملک میں خواتین کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے، تیزات پھینکا جارہا ہے، بچوں اور لڑکیوں کا ریپ کیا جارہا ہے وہاں اس موضوع پر ڈرامے بنائے جارہے ہیں جہاں عورت بدنام ہونے کے لیے جھوٹ بول رہی ہوتی ہے۔‘

TAGGED:Featuredیوٹیوبر شہزاد غیاس شیخ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سال 2023 میں پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ناممکن ہے،اقوام متحدہ
Next Article سوڈان میں‌فوجی بغاوت، لڑائی میں‌5 ہزار افراد ہلاک،آرمی چیف مذاکرات پر آمادہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

سائنس و ٹیکنالوجی

پاکستان میں پے پال سروس شروع ہوگئی،اب بآسانی رقوم وصول ہوسکے گی

اسلام آباد (ٹیک ڈیسک): نگراں وزیر آئی ٹی ڈاکڑ عمر سیف فری لانسرز کے لیے بیرون ممالک سے پیمنٹ گیٹ…

January 7, 2024
کھیل

گال ٹیسٹ میچ: پاکستان کی پہلی شاندارفتح، سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست

گال (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان کرکٹ ٹیم نے گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو چار وکٹوں…

July 20, 2023
دنیا

لاس اینجلس مانٹیری پارک میں تقریب کے دوران فائرنگ، 10 افراد ہلاک

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں نئے چینی سال کے حوالے سے ہونے والی ایک تقریب میں فائرنگ سے کم از کم…

January 22, 2023
دنیا

تل ابیب، یافا اور دیگر اسرائیلی شہروں پر حماس کے مسلسل 3 دن راکٹ حملے

تل ابیب (ویب ڈیسک): حماس کی جانب سے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب اور دیگر شہروں پر راکٹ حملے کیے گئے…

October 27, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?