Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سائنسدان پلاسٹک کے کچرے سے بجلی بنانے والی ڈیوائس تیار کرنے میں کامیاب
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > سائنس و ٹیکنالوجی > سائنسدان پلاسٹک کے کچرے سے بجلی بنانے والی ڈیوائس تیار کرنے میں کامیاب
سائنس و ٹیکنالوجی

سائنسدان پلاسٹک کے کچرے سے بجلی بنانے والی ڈیوائس تیار کرنے میں کامیاب

Published November 4, 2024
Tags: 12 فیصد ری سائیکل Featured بیکار پولیسٹرین سے بجلی پیدا پلاسٹک کی آلودگی پولیسٹرین کی ڈھائی کروڑ ٹن سے زائد اشیا ڈیوائس سے 230 والٹیج کرنٹ پیدا
Share
SHARE

(ٹیک ڈیسک): پلاسٹک کی آلودگی ہمارے سیارے کو متعدد مسائل کا شکار بنا رہی ہے۔پلاسٹک کی ایک قسم پولیسٹرین کی صرف ایک بار استعمال ہونے والی ڈھائی کروڑ ٹن سے زائد اشیا ہر سال تیار کی جاتی ہیں جن میں سے محض 12 فیصد ری سائیکل ہوتی ہیں جبکہ باقی مختلف مقامات پر کچرے کی شکل میں پڑی رہتی ہیں۔مگر اب آسٹریلیا اور لٹویا کے سائنسدانوں نے ایک ایسا طریقہ دریافت کیا ہے جس کے ذریعے بیکار پولیسٹرین سے بجلی پیدا کی جاسکے گی۔

آسٹریلیا کی RMIT یونیورسٹی اور لٹیویا کی ریگا یونیورسٹی کے ماہرین کی تیار کردہ ڈیوائس میں پلاسٹک کی اس قسم کے کچرے کو ڈال کر ہوا یا ہوا کے بہاؤ سے بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔

ان کی تیار کردہ ڈیوائس میں ایسی برقی توانائی پیدا ہوتی ہے جس میں برقی رو نہیں ہوتی اور اس توانائی کو جمع کرلیا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ہم اپنی ڈیوائس میں ہوا کے ذریعے توانائی پیدا کرسکتے ہیں۔

یہ ڈیوائس اس مقصد کے لیے ائیر کنڈیشنرز سے ہوا کے بہاؤ کو استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جس سے توانائی کی طلب میں 5 فیصد تک کمی آتی ہے۔

آزمائشی تجربات میں ثابت ہوا کہ اس ڈیوائس سے 230 والٹیج کرنٹ پیدا ہوسکتا ہے۔

یہ ڈیوائس بنیادی طور پر پولیسٹرین کی پتلی تہوں پر مشتمل ہے یا یوں کہہ لیں کہ اسے پلاسٹک کی اس قسم سے تیار کیا گیا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اس ڈیوائس کی زندگی بھی بہت طویل ہوگی کیونکہ پلاسٹک کی یہ قسم سیکڑوں سال تک اپنی شکل برقرار رکھتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اچھی بات یہی ہے کہ پولیسٹرین کے باعث اس طرح کی ڈیوائسز طویل عرصے سے تک درست کام کرتے ہوئے بجلی پیدا کرسکتی ہیں۔

اس ڈیوائس کی تیاری کے حوالے سے تحقیق کے نتائج جرنل Advanced Energy and Sustainability Research میں شائع ہوئے۔

ماہرین کی جانب سے ڈیوائس کے پیٹنٹ کو رجسٹر کرایا گیا اور اب وہ ایسے شراکت داروں کو تلاش کر رہے ہیں جن کے ذریعے اس ٹیکنالوجی کمرشل مصنوعات کا حصہ بنایا جاسکے۔

TAGGED:12 فیصد ری سائیکلFeaturedبیکار پولیسٹرین سے بجلی پیداپلاسٹک کی آلودگیپولیسٹرین کی ڈھائی کروڑ ٹن سے زائد اشیاڈیوائس سے 230 والٹیج کرنٹ پیدا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بھارت: اترا کھنڈ میں مسافر بس کھائی میں جاگری، 36 افراد ہلاک، 19 زخمی
Next Article امریکی گلوکارہ نے قومی ترانے کے دوران گالی نکال دی، بعد میں معافی مانگ لی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

عوام کے لیے خوشخبری: 26 ویں آئینی ترمیم سےعوام کو عدالتی نظام سے جلد انصاف ملے گا: وزیراعظم

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک): وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے عوام کو عدالتی نظام سے جلد انصاف ملے…

October 22, 2024
دنیا

اسرائیل کا 20 سالوں میں پہلی بار فائٹر جیٹ سے مغربی کنارے پر حملہ، 18 فلسطینی شہید

(ویب ڈیسک):‌ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں ایک عمارت پر جنگی طیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں…

October 4, 2024
پاکستان

عمران خان سمیت کئی رہنماؤں کو جیل میں ڈال رکھا ہے، مگر ریاست چلانے والو! وقت ہمیشہ ایک سا نہیں رہتا؛ گنڈاپور

پشاور (ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ریاست نے بانی پی ٹی آئی عمران…

August 15, 2025
پاکستانکاروبار

پیٹرول15 اور ڈیزل 18 روپے مہنگا ہوگیا، ٹرانسپہورٹ اور ریلوے نے کرائے بڑھا دیے

لاہور (ویب ڈیسک): پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 91 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے…

September 1, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?