کراچی (اسپورٹس ڈیسک): فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی نیوزی لینڈ کیخلاف ابتدائی 2 ٹی ٹوئنٹی میچز میں شرکت مشکوک ہوگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قیادت سےہٹائےگئے شاہین آفریدی پہلے دو ٹی 20 میچز نہیں کھیلیں گے۔ذرائع کے مطابق کاکول میں ٹریننگ کیمپ کے بعد شاہین آفریدی بولنگ ردھم حاصل کرنےکےخواہش مند ہیں یہی وجہ ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی نیوزی لینڈکےخلاف ابتدائی ٹی 20 میں شرکت مشکوک ہے۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ٹیسٹ فاسٹ بولر شاہین آفریدی ورلڈ ٹی 20سے قبل رسک نہیں لینا چاہتےلہٰذا شاہین آفریدی نیوزی لینڈکےخلاف ممکنہ طورپرراولپنڈی میں ایک اور لاہور میں آخری 2 ٹی 20 میچ کھیلیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 18 اپریل سے 27 اپریل تک کھیلی جائے گی۔
3 میچز 18 ، 20اور 21اپریل کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ 25 اور 27 اپریل کو لاہور میں 2 میچز ہوں گے۔