کراچی (ویب ڈیسک): وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سےنام نکلنےکے بعد بیرون ملک روانہ ہوگئے۔
خیال رہےکہ عدالت سے اجازت ملنےکے بعد صوبائی وزیر شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے نکالا گیا تھا۔
شرجیل میمن محکمہ اطلاعات میں کرپشن ریفرنس کے باعث 2017 سے بیرون ملک نہیں گئے تھے.
شرجیل میمن 6 سال بعد ای سی ایل سے نام نکلنے پر پہلی باربیرون ملک گئے۔
ان کے علاوہ پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق مشیرپیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین بھی بیرون ملک چلےگئے۔