(اسپورٹس ڈیسک): زمبابوے کے آل راؤنڈر شان ولیمز کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار دے دیے گئے۔دوسرے ون ڈے میں شان ولیمز کو لیول ون کی خلاف ورزی پر تنبیہ کی گئی اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا۔
پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں آل راؤنڈر شان ولیمز نے امپائر کے فیصلے پر نامناسب رویہ اختیار کیا تھا۔
خیال رہے کہ دوسرے میچ میں صائم ایوب کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ قرار دینے پر شان ولیمز نے نامناسب رویہ اختیار کیا تھا۔