Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سمونا چکرورتی شو کے دوران کپل شرما کی حرکت سے خفا ہوگئی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > سمونا چکرورتی شو کے دوران کپل شرما کی حرکت سے خفا ہوگئی
انٹرٹینمنٹ

سمونا چکرورتی شو کے دوران کپل شرما کی حرکت سے خفا ہوگئی

Published July 16, 2023
Tags: Featured خواتین ایسا دکھنے کیلئے پیسے ادا کرتی ہیں کپل آپ کے بغیر اتنا بڑا کامیڈین نہیں
Share
SHARE

ممبئی (شوبز ڈیسک): بھارتی ٹی وی اسٹار اور دی کپل شرما شو کی معروف اداکارہ سمونا چکرورتی نے انکشاف کیا ہے کہ دوران شو کپل نے اپنی لائن بھولنے کے بعد میرے ہونٹوں اور منہ کا مذاق اڑانا شروع کیا تھا جو مجھے بے حد برا لگا تھا ۔سمونا چکرورتی ’دی کپل شرما شو ‘میں کامیڈی اسٹار کپل شرما کی آن اسکرین بیوی کا کردار نبھاتی رہی ہیں اور اب بھی وہ شو کا اہم حصہ ہیں، حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں سمونا نے انکشاف کیا کہ شو میں شروعات کے دن بہت مشکل تھے، کیوں کہ مجھے یاد ہے کہ کپل نے لائن بھولنے کے بعد میرے منہ کا مذاق اڑایا تھا،کپل نے شو کی پہلی قسط میں میرے منہ کا مذاق اڑانے کی کوشش کی لیکن اس مذاق پر کوئی نہیں ہنسا تھا تاہم دوسرے شو میں یہ مذاق کام کرگیا جب میں نے بہت برا محسوس کیا تھا۔

سمونا نے بتایا کہ اس وقت ارچنا میرے ساتھ ہی بیٹھی تھیں، میرے برا محسوس کرنے پر انہوں نے مجھ سے کہا کہ ‘آپ پریشان کیوں ہیں؟ جس پر میں نے انہیں واضح کیا کہ اس نے میرے منہ، میرے ہونٹوں حتیٰ کہ ہر چیز کا مذاق اڑایا ہے، میں اسکرپٹ کی لائنز نہیں بھولی لیکن کپل بھول گئے ہیں اور کپل نے وہ کچھ بھی کہا ہے جو اسکرپٹ کا حصہ نہیں تھا، میں اسٹینڈ اپ کامیڈین نہیں ہوں، میں اس طرح لوگوں کو انٹرٹین نہیں کرسکتی’۔

جس پر ارچنا نے مجھے کہا کہ اگر خود پر ہنسیں تو آپ کبھی بھی برا محسوس نہیں کریں گی اور اگر بات کروں آپ کے چہرے یا ہونٹوں کی تو میں ایسی خواتین کو جانتی ہوں جو ایسا دکھنے کیلئے پیسے ادا کرتی ہیں۔

سمونا کے مطابق وہ پہلے بہت بھولی بھالی سی تھیں لیکن اس کے بعد انہوں نے سرخ لپ اسٹک لگا نا شروع کردی ۔

سمونا کا کہنا تھا کہ بیک اسٹیج اکثر لوگ مجھ سے سوال کرتے ہیں آپ کیسے کسی زن بیزار شو (misogynist show)کا حصہ بن سکتی ہیں ؟ جس پر میں انہیں سمجھاتی ہوں کہ یہ سب اسکرپٹ کا ایک حصہ ہے اور میں شو میں ان شرائط پر شامل ہوئی ہوں، میں ایک قابل صورت لڑکی ہوں اور رہی بات شو کی تو کپل سمونا کے چہرے کا مذاق نہیں اڑاتے بلکہ وہ دوران شو میاں بیوی کے جھگڑے کے وقت ایسا کرتے ہیں۔

ٹی وی اسٹار کا مزید کہنا تھا کہ اداکار رتیش دیش مکھ کپل شرما شو کے 10 سال میں وہ پہلے اداکار ہیں جنہوں نے شو کی تعریف کرنے کے علاوہ یہ بھی کہا تھا کہ سمونا آپ جانتی ہیں کپل آپ کے بغیر اتنا بڑا کامیڈین نہیں بن سکتا تھا جتنا وہ آج ہے۔

TAGGED:Featuredخواتین ایسا دکھنے کیلئے پیسے ادا کرتی ہیںکپل آپ کے بغیر اتنا بڑا کامیڈین نہیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article امریکی ریاست الاسکا میں 7.2 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری
Next Article سادہ لوگو کی ڈیزاننگ پر پونے دو لاکھ ڈالر خرچ، فلپائنی حکومت پر شدید تنقید
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

دبنگ خان بالی ووڈ کی خاتون سپر اسٹار سے گھبراتے رہے

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی وڈ دبنگ اداکار سلمان خان بھارتی اداکارہ آنجہانی سری دیوی کے ساتھ فلموں میں کام کرنے…

January 31, 2023
انٹرٹینمنٹ

آصف رضا میر کے بعد صاحبہ اور ریمبو کے بیٹے کی شوبز میں انٹری

کراچی (شوبز ڈیسک): پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ صاحبہ اور افضل خان عرف ریمبو کے بیٹے احسن افضل خان رمضان…

March 17, 2023
پاکستان

خان کی زندگی کو خطرے والی بات پر قائم ہوں، ان کی زندگی کوبی بی، گنڈاپور اور ان کے حواریوں سے خطرہ ہے: واوڈا

کراچی (ویب ڈیسک): سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ قاسم سوری کا عمران خان کا…

November 30, 2024
کھیل

PSL کی تاریخ میں پہلی بار خاتون بولنگ کوچ کی تقرری

ملتان (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی تاریخ میں پہلی بار خاتون کوچ کی تقرری کر…

October 17, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?