Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سپریم کورٹ کاحکم وفاقِ پاکستان پرحملہ،پارلیمنٹ کےاختیارکا تحفظ کریںگے:حکومتی اتحاد
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > سپریم کورٹ کاحکم وفاقِ پاکستان پرحملہ،پارلیمنٹ کےاختیارکا تحفظ کریںگے:حکومتی اتحاد
پاکستان

سپریم کورٹ کاحکم وفاقِ پاکستان پرحملہ،پارلیمنٹ کےاختیارکا تحفظ کریںگے:حکومتی اتحاد

Published April 13, 2023
Tags: Featured سپریم کورٹ کی ساکھ کا قتل ہے
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): حکومتی جماعتوں نے سپریم کورٹ پروسیجر اینڈ پریکٹس بل 2023 پر تاحکم ثانی عمل روکنے کا سپریم کورٹ کا حکم مسترد کردیا۔حکمران جماعتوں نے سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینچ کے حکم نامے پر شدید ردعمل دیا۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ قانون ابھی بنا بھی نہیں، نافذ بھی نہیں ہوا، ایک متنازع اور یکطرفہ بینچ بنا کراس قانون کو جنم لینے سےہی روک دیاگیا ہے، عدالتی فیصلہ عدل و انصاف اور سپریم کورٹ کی ساکھ کا قتل ہے۔

مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا کہ محض ایک اندازے اور تصور کی بنیاد پر یہ کام کیا گیا، یہ صرف مروجہ قانونی طریقہ کار ہی نہیں بلکہ منطق کے بھی خلاف ہے، یہ فیصلہ نہیں،”ون مین شو” کا شاخسانہ ہے، اسے عدالتی تاریخ میں سیاہ باب کے طور پر جگہ ملے گی۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدام خلاف آئین اور پارلیمنٹ کا اختیار سلب کرنا ہے، یہ وفاق پاکستان پر حملہ اور سپریم کورٹ کے سینیئر ترین ججوں پربھی عدم اعتماد ہے ، حکمران جماعتیں اس عدالتی ناانصافی کو نامنظور کرتے ہوئے اس کی بھرپور مزاحمت کریں گی۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکمران جماعتیں نظام انصاف میں عدل لانے کیلئے حکمت عملی تیار کریں گی، مشاورت سے مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کریں گے تاکہ ملک و قوم کوبحران سے نجات دلائی جائے، عہدکرتے ہیں عوام کی نمائندہ پارلیمنٹ اور اس کے آئینی اختیارکا تحفظ اور دفاع کیا جائےگا۔

بیان میں کہا گیا کہ حکمران جماعتیں اس عدالتی ناانصافی کونامنظور کرتے ہوئے اس کی بھرپورمزاحمت کریں گی، پاکستان بارکونسل اور صوبائی بار کونسلز کے تحفظات بھی درست ثابت ہوئے، امیدہے وکلاء برادری آئین، قانون اور عدل کے ساتھ سنگین مذاق کا نوٹس لیں گی، امیدہےوکلا برادری عدل وانصاف کے زریں اصولوں کی پاسداری وپاسبانی کیلئے آواز بلندکریں گی۔

خیال رہے کہ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بنچ نے چیف جسٹس کے اختیارات سے متعلق پارلیمنٹ کے منظور شدہ قانون پر پیشگی حکمِ امتناع جاری کرتے ہوئے تاحکم ثانی کسی بھی انداز اور طریقے سے عمل درآمد روک دیا ہے۔

TAGGED:Featuredسپریم کورٹ کی ساکھ کا قتل ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سپریم کورٹ کےلارجر بینچ کوتحلیل کیا جائے، قومی اسمبلی میں قراردادمنظور
Next Article ہالینڈ : پارلیمنٹ میں بم کی جھوٹی اطلاع، عمارت خالی کروالی گئی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

فارینر سیکورٹی سیل ناکام،غیر ملکیوں کی سکیورٹی کیلئے اسپیشل پروٹیکشن فورس بنانیکا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس…

April 27, 2024
پاکستان

بلوچستان میں حملہ کرنے والوں کو باہر سے پیسے ملتے ہیں، نائب وزیراعظم

اسلام آباد (ویب ڈیسک): نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےکہا ہےکہ بلوچستان میں حملہ کرنے والوں کو باہر سے پیسے ملتے…

August 27, 2024
انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کیخلاف راجستھان میں‌مقدمہ درج

بھرت پور (شوبز ڈیسک): بالی ووڈ کی معروف سپر اسٹار جوڑی شاہ رُخ خان اور دیپیکا پڈوکون کیخلاف مقدمہ درج…

August 27, 2025
پاکستانتازہ ترین

عدالتی حکم پر رقم مختص کی مگر اجراکا اختیارنہیں: گورنر اسٹیٹ بینک

اسلام آباد (ویب ڈیسک): قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک نے سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب میں الیکشن کے لیے…

April 17, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?