کراچی (ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کوشش ہے کہ 2013 اور 2018 کی طرح نگران وزیراعلیٰ کے لیے متفقہ نام سامنے لائیں۔سندھ میں نگران حکومت کے قیام کے لیے وزیراعلیٰ سندھ اور قائدِ حزبِ اختلاف رعنا انصار آج دوبارہ ملاقات کریں گے۔
گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد نگران وزیراعلیٰ کے لیے نام پیش کرنے پر اتفاق کیا تھا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کوشش ہے کہ 2013 اور 2018 کی طرح نگران وزیراعلیٰ کے لیے متفقہ نام سامنے لائیں، میڈیا جتنے مرضی نام چلا لے فی الوقت کوئی نام فائنل نہیں ہے۔
ادھر متفقہ نام دینے کے لیے ایم کیوایم رہنما جاوید حنیف نے بھی جی ڈی اے کے سردار رحیم سے ٹیلفونک رابطہ کیا اور دونوں جماعتوں نے متفقہ نام دینے پر رضامندی کا اظہار کیا۔