(ویب ڈیسک ):نومولود کو دودھ میں پانی کی جگہ شراب ملا کر دینے سے بچہ کومہ میں چلا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اٹلی کے شہر برنڈیسی میں پیش آیا جہاں دادی نے اپنے پوتے کے پاؤڈر ملک میں پانی کی جگہ غلطی سے شراب ملا دی۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پانی اور شراب کی بوتل کا رنگ ایک جیسا ہونے کے سبب دادی سے یہ غلطی ہوئی اور انہوں نے بچے کو شراب سے بنا دودھ پلا دیا جسے بچے نے پہلے تو تھوڑا پیا لیکن اس کے بعد اس نے دودھ پینا چھوڑ دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دودھ سے بدبو آنے پر دادی نے بوتل کو سونگھا اور پھر بچے کا پیٹ صاف کروانے کیلئے فوری اسپتال پہنچ گئیں جہاں بچے کی حالت غیر ہونے پر اسے طبی امداد فراہم کی گئی۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ شراب ملی دودھ پینے سے بچہ کومہ میں چلا گیا تاہم اس کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔