Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ورلڈ کپ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا، آج پاک بھارت ٹیمیں احمد آباد میں آمنے سامنے
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > ورلڈ کپ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا، آج پاک بھارت ٹیمیں احمد آباد میں آمنے سامنے
کھیل

ورلڈ کپ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا، آج پاک بھارت ٹیمیں احمد آباد میں آمنے سامنے

Published October 14, 2023
Tags: Featured دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا
Share
SHARE

احمد آباد (اسپورٹس ڈیسک): کرکٹ ورلڈ کپ کا سب سے ہائی وولٹیج ٹاکرا، آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں احمد آباد میں ڈیڑھ بجے ٹکرائیں گی۔پاک بھارت میچ سے متعلق قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ ہم نے بھارت کو ہرایا ہوا ہے اب بھی ہرا سکتے ہیں، بھارت کے خلاف کارکردگی میں کافی فرق نظرآئے گا، اعتماد کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔بھارتی کپتان روہت شرما پاکستانی ٹیم کی کارکردگی سے متاثرہوئے بنا نہ رہ سکے انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیمیں برابر ہیں، کوئی فیورٹ نہیں، پاکستان نے گزشتہ دو میچوں میں اچھی پرفارمنس دکھائی، نہیں لگتا کہ ٹاس کا میچ پر اتنا زیادہ اثر ہوگا۔

دوسری جانب پاک بھارت ٹاکرے سے پہلے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے بھارتی شہر احمد آباد میں پاکستان ٹیم سے ملاقات کرکے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

کھلاڑیوں سے ملاقات میں ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ آپ ملک کے ہیرو ہیں اور پاکستان میں ہر کوئی آپ کیلئے دعاگو ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ورلڈ کپ کے سب سے بڑے میچ میں قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پریکٹس سیشن کے بعد پاکستان پلیئنگ الیون پر غور کیا گیا اور کوئی تبدیلی نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون میں کپتان بابر اعظم، امام الحق، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد اور شاداب خان شامل ہیں۔

محمد نواز، حسن علی، شاہین آفریدی اور حارث رؤف بھی ممکنہ پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے۔

ادھر پاک بھارت کرکٹ میچ سے پہلے بھارتی محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی بھی کردی ہے۔بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ احمد آباد ضلع کے مختلف علاقوں میں بارش کے امکانات ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بارش سے میچ کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، احمد آباد میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ بارش کی وجہ سے میچ مکمل نہ ہونے پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا۔

TAGGED:Featuredدونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article غزہ پر بمباری جاری، 1800 فلسطینی شہید،اسرائیل کا 24 گھنٹے کا الٹی میٹم، حماس کا غزہ نہ چھوڑنے کا اعلان
Next Article رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن آج جاری ہے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

پاکستانی سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز کی ٹانگ کی سرجری

لندن (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان کے سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز کے ٹانگ کی سرجری کی گئی ہے۔ سابق فاسٹ بولر…

February 18, 2023
کھیل

ملتان ٹیسٹ: قومی ٹیم ہر شعبے میں ناکام، انگلینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست

(ویب ڈیسک): ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دے دی۔ملتان کے انٹرنیشنل…

October 11, 2024
انٹرٹینمنٹ

بشنوئی گروپ پھر میدان میں‌آگیا: “جو سلمان خان کیساتھ کام کرے گا، زندہ نہیں رہے گا”

ممبئی (شوبز ڈیسک): بھارتی گینگسٹر لارنس بشنوی کے گروہ نے ایک مرتبہ پھر بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو نشانہ…

August 12, 2025
کھیل

ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 56 رنز سے شکست دے دی

ملتان (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 56…

February 17, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?