Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: عدلیہ کی آزادی پرسمجھوتہ نہیں ہوگا، ایگزیکٹو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں، فل کورٹ اعلامیہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > عدلیہ کی آزادی پرسمجھوتہ نہیں ہوگا، ایگزیکٹو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں، فل کورٹ اعلامیہ
پاکستان

عدلیہ کی آزادی پرسمجھوتہ نہیں ہوگا، ایگزیکٹو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں، فل کورٹ اعلامیہ

Published March 29, 2024
Tags: 6 ججز کے خط پر چیف جسٹس Featured دو ٹوک مؤقف اختیار
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط پر چیف جسٹس نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عدالتی امور میں ایگزیکٹو کی کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی اور عدلیہ کی آزادی پر کسی صورت میں سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے خط لکھنے والے ججز سے ملاقات کی اور اُن کے تحفظات سنے ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کا خط 25 اپریل 2024 کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو موصول ہوا، جس کے بعد چیف جسٹس نے تمام خط لکھنے والے ججز کی میٹنگ بلا کر اُن سے فردا فردا ملاقات کی اور تحفظات کو سنا۔

خط میں لگائے گئے الزامات کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے 26 مارچ کو چیف جسٹس پاکستان کی رہائش گاہ پر افطار کے بعد اجلاس بلایا گیا، جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز شریک ہوئے۔ یہ میٹنگ ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی۔

اس کے بعد چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل، وزیر قانون و انصاف، سینئر جج اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات بھی کی۔ یہ جج بار کونسل کے سینئر جج ہیں اور اسلام آباد میں موجود ہیں۔

چیف جسٹس نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ججوں کے عدالتی امور میں ایگزیکٹو کی کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی اور عدلیہ کی آزادی پر کسی صورت میں سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ ججز کے خط کے فوری بعد ملاقات کی، سپریم کورٹ کے تمام ججز نے اتفاق رائے سے چیف جسٹس کی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کا فیصلہ کیا۔ وزیراعظم چیف جسٹس ملاقات میں اعلیٰ سطح کے انکوائری کمیشن کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعظم اور چیف جسٹس کے درمیان ہونے والی ملاقات میں شہباز شریف نے عدالتی آزادی اور خودمختاری پر کوئی قدغن نہ آنے اور اس کے لیے تمام اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعظم نے ملاقات میں کہا کہ فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے کے پیراگراف53 کے مطابق قانون سازی کی جائے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کیساتھ ملاقات میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کسی بھی صورت عدلیہ کی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، چیف جسٹس پاکستان اور جسٹس منصور علی شاہ نے کہا عدلیہ کی آزادی وہ بنیادی ستون ہے جس کے سبب قانون کی حکمرانی اور مضبوط جمہوریت قائم ہوتی ہے۔

وزیراعظم اور چیف جسٹس کی ملاقات میں یہ تجویز سامنے آئی کہ خط کے معاملے کی انکوائری کیلئے بے عیب اچھی شہرت رکھنے والے ایک ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں انکوائری کمیشن تشکیل دیا جائے، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا انکوائری کمیشن کی تشکیل کیلئے کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عدلیہ کی خودمختاری سے متعلق چیف جسٹس پاکستان اور جسٹس منصور علی شاہ کی رائے سے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے مکمل اتفاق کیا۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ عدلیہ کی خودمختاری کیلئے مزید اقدامات بھی اٹھائے جائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے آج ملاقات میں چیف جسٹس آف پاکستان کو یقین دہانی کرائی کہ عدلیہ کی آزادی کو یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات اٹھائیں گے جبکہ متعلقہ محکموں کوہدایات کے علاوہ ضروری قانون سازی بھی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس آج دوسرے روز بھی ہوا، جس میں سپریم کورٹ کے تمام ججز شریک ہوئے تھے اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط اور اس کے بعد پیدا شدہ صورت حال کی آئینی و قانونی حیثیت پر غور کیا گیا۔

TAGGED:6 ججز کے خط پر چیف جسٹسFeaturedدو ٹوک مؤقف اختیار
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article آئی جی سندھ کا ڈی آئی جی کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ کا نوٹس
Next Article چینی کمپنی ’شیاؤمی‘ نے اپنی پہلی الیکٹرک کار متعارف کرادی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور ان کے شوہر نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے لیے لگایاگیا روٹ توڑنےکی…

October 25, 2024
پاکستان

مردم شماری ملتوی ہونے تک جدوجہد جاری رہے گی؛ گلزار سومرو

کراچی (ویب ڈیسک): سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے سندھ دشمن ڈیجیٹل مردم شماری کے خلاف کراچی پریس کلب…

March 8, 2023
پاکستان

پی ٹی آئی کی 100 گرفتاریاں، 80 رہائی چاہتے ہیں، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک میں صرف سو سے…

February 26, 2023
پاکستان

کراچی کے 5 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، پولنگ جاری

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی کے پانچ اضلاع میں چیئرمین، وائس چیئرمین اور وارڈ ممبران کی 10 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی…

November 5, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?