Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: چینی کمپنی ’شیاؤمی‘ نے اپنی پہلی الیکٹرک کار متعارف کرادی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > چینی کمپنی ’شیاؤمی‘ نے اپنی پہلی الیکٹرک کار متعارف کرادی
دنیاسائنس و ٹیکنالوجی

چینی کمپنی ’شیاؤمی‘ نے اپنی پہلی الیکٹرک کار متعارف کرادی

Published March 29, 2024
Tags: Featured انہوں نے بتایا کہ اس میں کراوکی اور ایک منی فریج سہولیات بھی موجود ہیں۔ شیاؤمی اپنے سستے سمارٹ فونز اور گھریلو اپلائنسز کے لیے جانا جاتا ہے
Share
SHARE

(ویب ڈیسک): چینی ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی ’شیاؤمی‘ نے بیجنگ میں اپنی پہلی الیکٹرک کار متعارف کرادی، اور دنیا کی بڑی کار منڈی کے انتہائی مسابقتی شعبے میں کود گیا۔نجات نیوز میں شائع غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ مطابق چین میں الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) کے سیکٹر تیزی سے پھیلا ہے، درجنوں مقامی آٹو ساز ادارے سخت مسابقت کی حامل منڈی میں قیمتوں کی جنگ لڑنے میں مصروف ہیں۔

شیاؤمی اپنے سستے سمارٹ فونز اور گھریلو اپلائنسز کے لیے جانا جاتا ہے، کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو لی جن نے بتایا کہ وہ اب ای وی ’ایس یو 7‘ کے ساتھ چینی کار کمپنی بی وائی ڈی اور ایلون مسک کو چیلنج کرتے ہوئے اس مارکیٹ میں داخل ہو رہے ہیں۔

انہوں نے افتتاحی تقریب سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایس یو 7 کے بیسک ماڈل کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 900 یوآن (29 ہزار 868 ڈالر) ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ 9 مختلف رنگوں میں ایس یو 7 دستیاب ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ اس میں کراوکی اور ایک منی فریج سہولیات بھی موجود ہیں۔

شیاؤمی نے عہد کیا ہے کہ یہ 5 لاکھ یوآن سے کم قیمت والی رینج میں ’پرکشش نظر آنے والی، بہترین ڈرائیونگ اور ہوشیار ترین کار‘ ہوگی۔

جیفریز فنانشل گروپ انکارپوریشن کے ایک تجزیہ کار جانسن وان نے بلومبرگ کو بتایا کہا 2 لاکھ سے ڈھائی لاکھ یوآن کی رینج میں اس وقت چین میں الیکٹرک گاڑیوں میں سب سے زیادہ مسابقت ہے۔

لی جن نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ان کی کمپنی کی پہلی گاڑی کا موازنہ ٹیسلا کے ماڈل 3 سے کیا جاسکتا ہے اور اس نے کچھ پہلوؤں میں امریکی کار بنانے والی سیڈان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ ہم ماڈل 3 کے صارفین کو بہتر گاڑی فراہم کرسکتے ہیں۔

شیاؤمی دنیا کی تیسری سب سے بڑی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ہے، اور اس شعبے میں اس کے تجربے نے اس کی ای وی حکمت عملی کو تشکیل دینے میں مدد کی ہے۔

TAGGED:Featuredانہوں نے بتایا کہ اس میں کراوکی اور ایک منی فریج سہولیات بھی موجود ہیں۔شیاؤمی اپنے سستے سمارٹ فونز اور گھریلو اپلائنسز کے لیے جانا جاتا ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article عدلیہ کی آزادی پرسمجھوتہ نہیں ہوگا، ایگزیکٹو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں، فل کورٹ اعلامیہ
Next Article معیشت کی بہتری میں کوئی سیاسی اور انتظامی دباؤبرداشت نہیں کرینگے: وزیراعظم
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

بلوچستان کانسٹیبلری ٹرک کے قریب دھماکا، 9 اہلکارجاں بحق 13 زخمی

بولان (ویب ڈیسک): بولان میں بلوچستان کانسٹیبلری کےٹرک کے قریب دھماکے سے 9 اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق بلوچستان کانسٹیبلری…

March 6, 2023
پاکستان

فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر کھڑے ہیں؛ نگران وزیر اعظم

اسلام آباد (ویب ڈیسک): نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ اسرائيل فلسطین تنازع کا حل، دو ریاستی فارمولا…

October 9, 2023
پاکستان

چینی انجینئرز پر حملہ: داخلہ اور خارجہ کے افسران کابل پہنچ چکے، اسحاق ڈار

(ویب ڈیسک): اسلام آباد: ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چینی انجینئرز پر حملے کے ملزمان تک پہنچ…

May 31, 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

14 اکتوبررات 11 بجے سورج گرہن’رِنگ آف فائر‘ ہوگا، ایشیا میں نہیں دیکھا جاسکے گا

کراچی (ٹیک ڈیسک): رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 14 اکتوبر کو ہوگا۔ماہرین فلکیات کے مطابق اس سورج…

October 10, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?