Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: گیس صارفین سے 100 ارب روپے کی اضافی وصولی کا منصوبہ فی الحال مؤخر
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > گیس صارفین سے 100 ارب روپے کی اضافی وصولی کا منصوبہ فی الحال مؤخر
پاکستانکاروبار

گیس صارفین سے 100 ارب روپے کی اضافی وصولی کا منصوبہ فی الحال مؤخر

Published February 14, 2024
Tags: Featured آئی ایم ایف آخری قسط کا حصول مشکل گیس کی قیمتوں میں اضافے نگران وفاقی کابینہ تقسیم
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): گیس کی قیمتوں میں 69 فیصد اضافے کے معاملے پر نگران وفاقی کابینہ تقسیم ہوگئی، جس سے آئی ایم ایف سے ملنے والے 1.2 ارب ڈالر کے اقتصادی پیکیج کی آخری قسط کا حصول مشکل ہوسکتا ہے۔کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس منگل کو نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کی مخالفت کرتے ہوئے ممبران نے گیس کی قیمتوں میں کیے گئے حالیہ اضافوں پر بھی تنقید کی۔

وزیرصنعت، جن کا تعلق ٹیکسٹائل سیکٹر سے ہے، نے صنعتکاروں کے ان ہاؤس پاور جنریشن پلانٹس کیلیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی مخالفت کی، جبکہ دیگر دو ممبران نے رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر گھریلوں صارفین کیلیے گیس کی قیمت میں اضافے کی مخالفت کی۔

انھوں نے تجویز پر غور کیلیے مزید وقت بھی مانگا، ممبران کی جانب سے شدید مخالفت کی وجہ سے ای سی سی کو گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کو موخر کرنا پڑا، سمری کے مطابق 242 ارب روپے حاصل کرنے کیلیے گھریلو صارفین کیلیے گیس کی قیمتوں میں 69 فیصد اور دیگر صارفین کیلیے 45 اضافے کی تجویز دی گئی ہے، سمری پر مزید غور کیلیے آج (بدھ) کو دوبارہ ای سی سی کا اجلاس ہوگا۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ جو ایس ایس جی سی کی چیئرپرسن بھی ہیں، فرٹیلائزرز پلانٹس کو حاصل کراس سبسڈی کا خاتمہ چاہتی ہیں۔

علاوہ ازیں آئی ایم ایف نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کیلیے 15 فروری کی ڈیڈ لائن مقرر کررکھی ہے، گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم فروری سے کیا جائے گا، اگر اضافہ کیا جاتا ہے تو ایک سال کے دوران گیس کی قیمتوں میں یہ تیسرا اضافہ ہوگا، اگر گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کیا گیا تو آئی ایم ایف سے 1.2 ارب روپے کے جاری اقتصادی پیکیج کی آخری قسط کا حصول کھٹائی میں پڑ جائے گا۔

اس کے علاوہ اجلاس میں ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم 2021کے تحت گندم درآمد کرنے اور گندم کاآٹا برآمد کرنے کی اجازت دینے کی منظوری دی گئی ہے، اجلاس میں 1263 میگاواٹ سی سی پی پی پنجاب تھرمل پاور پرائیویٹ لمیٹڈ جھنگ کی کمیشنگ کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

TAGGED:Featuredآئی ایم ایف آخری قسط کا حصول مشکلگیس کی قیمتوں میں اضافےنگران وفاقی کابینہ تقسیم
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article افغانیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنیوالےپاسپورٹ اور نادرا کے 7 افسران گرفتار
Next Article انڈونیشیا میں‌مقامی فٹبالر آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہوگیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دلچسپ و عجیبویڈیوز

کیلی فورنیا:یوٹیوبر نےسبسکرائبر بڑھانےکیلیےہیلی کاپٹر سے اسپورٹس کار تباہ کردی، پولیس کے ہاتھوں گرفتار

کیلیفورنیا (ویب ڈیسک): امریکا میں ایک یوٹیوبر کو حال ہی میں ہیلی کاپٹر سے تیز رفتار گاڑی لیمبورگنی پر آتش…

June 11, 2024
دنیا

لندن میں بھارتی خاتون کیساتھ اجتماعی زیادتی، نسلی تعصب کا نشانہ بھی بنایا گیا

لندن (ویب ڈیسک): لندن میں اجتماعی زیادتی کا شکار بھارتی نژاد سکھ خاتون کو نسلی تعصب کا نشانہ بھی بنایا…

September 13, 2025
انٹرٹینمنٹ

پاکستانی اداکاروں میں اکڑ ہے اور بھارتی اداکار بہت ملنسار ہیں: فیصل قریشی کی پوڈ کاسٹ میں‌گفتگو

کراچی (شوبز ڈیسک): اداکار فیصل قریشی نے بھارتی اداکاروں کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ملنسار قرار دیا ہے۔فیصل قریشی نے…

October 26, 2024
کھیل

افغانستان کیخلاف میچ: پاکستان نے اپنا ہی کم ترین رنز کاریکارڈ توڑدیا

دبئی (اسپورٹس ڈیسک): افغانستان کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم 20 اوورز میں 92 رنز ہی بناسکی جو پاکستان کا مجموعی…

March 25, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?