Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: صدر کا اقدام آئین کی روح کے منافی، انہوں نے اپنے عہدیداروں کو بدنام کرنیکا انتخاب کیا: وزارت قانون
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > صدر کا اقدام آئین کی روح کے منافی، انہوں نے اپنے عہدیداروں کو بدنام کرنیکا انتخاب کیا: وزارت قانون
پاکستان

صدر کا اقدام آئین کی روح کے منافی، انہوں نے اپنے عہدیداروں کو بدنام کرنیکا انتخاب کیا: وزارت قانون

Published August 20, 2023
Tags: Featured آئین کا آرٹیکل 75 صدر مملکت کے بلوں سے
Share
SHARE

وزارت قانون و انصاف نے صدر عارف علوی کی جانب سے آرمی ایکٹ ترمیمی بل اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ پر دستخط سے متعلق حالیہ ٹویٹ پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 75 کے مطابق کوئی بھی بل منظوری کے لیے صدر پاکستان کو بھیجا جاتا ہے تو صدر کے پاس دو اختیارات ہوتے ہیں، صدر منظوری دیں یا مخصوص مشاہدات کے ساتھ معاملہ پارلیمنٹ کو بھیج دیں، آئین کا آرٹیکل 75 کوئی تیسرا آپشن فراہم نہیں کرتا۔

وزارت قانون وانصاف کا کہنا ہے کہ موجودہ کیس میں صدر نے آرٹیکل75 کی آئینی ضروریات پوری نہیں کیں اور صدر نے جان بوجھ کر بلز کی منظوری میں تاخیر کی، بلوں کو بغیر مشاہدے یا منظوری واپس کرنےکا راستہ آئین میں نہیں دیا گیا، صدر مملکت کا اقدام آئین کی روح کے منافی ہے۔
صدر اپنے عملے کے جن لوگوں پر الزام لگا رہے ہیں وہ سب سویلین نہیں، یہ حساس معاملہ ہے: حامد میر
وزارت قانون و انصاف کے مطابق صدر پاکستان کے پاس بلز واپس کرنے کا طریقہ تھا تو اپنے مشاہدات کے ساتھ واپس کر سکتے تھے، صدر نے جیسے ماضی قریب میں بل واپس بھجوائے ویسے ہی یہ بل بھی بھجوا سکتے تھے، صدر مملکت بل واپس کرنے سے متعلق پریس ریلیز بھی جاری کر سکتے تھے۔
وزارت قانون انصاف کا کہنا ہے تشویشناک بات ہے کہ صدر نے اپنے ہی عہدیداروں کو بدنام کرنے کا انتخاب کیا، صدر کو اپنے اعمال کی ذمہ داری خود لینا چاہیے۔
بلوں کی منظوری کے حوالے سے آئین کا آرٹیکل 75 کیا کہتا ہے؟
صدر پاکستان کو آرمی ایکٹ میں ترمیم کا بل یکم اگست کو پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد بھجوایا گیا تھا جبکہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ 12 دن پہلے بھجوایا گیا تھا جسے پارلیمنٹ نے 8 اگست کو منظور کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق آرمی ایکٹ ترمیمی بل ایوان صدر کو 2 اگست کو موصول ہوا تھا جبکہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ ایوان صدر میں 8 اگست کو موصول ہوا تھا۔
صدر پاکستان نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل کے معاملے پر اعتراض 10 دن کی آئینی مدت کے بعد کیا۔

صدر اپنے عملے کے جن لوگوں پر الزام لگا رہے ہیں وہ سب سویلین نہیں، یہ حساس معاملہ ہے: حامد میر

آئین کا آرٹیکل 75 صدر مملکت کے بلوں سے متعلق اختیارات سے متعلق ہے، صدر آئین کے آرٹیکل 75 شق ایک کے تحت پارلیمنٹ سے بھیجے گئے بل کی منظوری دیتے ہیں اور دستخط نہ کرنے پر صدر پاکستان بل کی شق پر اعتراض تحریری طور پر 10 دن کے اندر واپس بھجواتے ہیں۔

آئین کے آرٹیکل 75 کے مطابق صدر کے واپس بھجوائے گئے بل کو پارلیمنٹ کے جوائنٹ سیشن سے منظور کرانا لازم ہوتا ہے، جوائنٹ سیشن سے منظوری کے بعد بل دوبارہ صدر مملکت کو بھجوایا جاتا ہے، آرٹیکل 75 کے تحت صدر 10 دن میں بل کی منظوری نہ دیں تو بل ایکٹ کی صورت میں لاگو ہو جاتا ہے۔

TAGGED:Featuredآئین کا آرٹیکل 75 صدر مملکت کے بلوں سے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کینیڈا: جنگلات میں بدترین آگ،22 ہزارافرادبے گھر،ایمرجنسی نافذ
Next Article 5 دہائیوں میں بھیجا گیا پہلا روسی مشن ناکام، چاند سے ٹکرا کر تباہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

سائنس و ٹیکنالوجی

گوگل کا اے آئی پر مبنی سرچ انجن کااستعمال اب مفت نہیں ہوگا، فیس لاگو کرنےپرغور

نیو یارک (ٹیک‌ڈیسک): برسوں سے دنیا بھر میں اربوں افراد گوگل سرچ پر دنیا بھر کی معلومات مفت حاصل کر…

April 5, 2024
انٹرٹینمنٹ

ٹھگوں کا ٹولہ پھر آرہا ہے ہیرا پھیری 3 کے ساتھ

ممبئی(شوبز ڈیسک): بالی ووڈ کی مشہور کامیڈی رولر کوسٹر ہیرا پھیری فرنچائز کی تیسری فلم کی شوٹنگ کا آغاز کر…

February 23, 2023
پاکستانکاروبار

چینی بحران: بیرون ممالک چینی فروخت سےکروڑوں ڈالرز کمانے والی شوگر ملوں کے نام سامنے آ گئے وزیر اعظم کے صاحبزادے اور جہانگیر ترین بھی شامل

اسلام آباد(ویب ڈیسک): چینی بحران، وزیر اعظم کے صاحبزادوں کی شوگر مل نے بھی اربوں روپے کما لیے، بیرون ممالک…

July 29, 2025
انٹرٹینمنٹ

دبنگ خان بالی ووڈ کی خاتون سپر اسٹار سے گھبراتے رہے

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی وڈ دبنگ اداکار سلمان خان بھارتی اداکارہ آنجہانی سری دیوی کے ساتھ فلموں میں کام کرنے…

January 31, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?