حیدرآباد (ویب ڈیسک) : سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ مون سون کی حالیہ بارشوں نے سندھ حکومت کی 15 سالہ کارکردگی کو ظاہر کر دیا ہے۔ شہروں میں پانی کے تالاب ہیں، نکاسی کا کوئی اچھا نظام نہیں اور دیہاتوں میں سیم نالہ پانی اٹھا نہیں رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی حکومت کرپشن کی بے تاج بادشاہ بن چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اربوں روپے کے بجٹ والے محکموں کی دفاترون میں وزراء اور افسروں کی مدد سے صرف کاغذوں کو بھر کر بجٹ سے کرپشن کی جا رہی ہے. عوام کے لیے کوئی سہولت نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ مون سون کے سیلاب سے ہونے والی تباہی کے باعث متاثرین کی بحالی کا عمل بھی مکمل طور پر ناکام ہو گیا۔ متاثرین کی بحالی کے لیے رکھی گئی رقم کا بڑا حصہ کرپشن میں چلا گیا اور باقی ماندہ حصہ اپنی پسند کے لوگوں کو دے دیا گیا۔
ایس ٹی پی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ پیپلز پارٹی سمیت کسی بھی وفاقی جماعت کے پاس سندھ کی خوشحالی کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔ اس لیے سندھی عوام کو اب دوست اور دشمن کو پہچاننا ہو گا۔
ایس ٹی پی کے سربراہ ڈاکٹر قادر نے کہا کہ مستقبل میں ممکنہ سیلاب سے بچنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عوام پریشانی سے بچ سکیں۔