کراچی (ویب ڈیسک): ہالی ووڈ کی مشہور ہارر سیریز ایول ڈیڈ فرنچائز کی چوتھی فلم ’ایول ڈیڈ رائز‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔ ایول ڈیڈ رائز کے ٹیزر میں خوفناک مناظر دکھائے گئے ہیں ٹیزر کو دیکھ کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس فلم کی کہانی شیطانی طاقتوں اور ایک آسیب زدہ ماں اور اس کے دو بچوں کے گرد گھومتی ہے جس میں ماں کو بلاؤں کے قبضے میں دکھایا گیا ہے۔
Help is on the way. The new year brings new carnage. https://t.co/b42WfcEd6O
— Bruce Campbell (@GroovyBruce) December 27, 2022
فلم ساز کا دعویٰ ہے کہ یہ فلم ایول ڈیڈ سیریز کی گزشتہ چار فلموں سے زیادہ خوفناک ہے اور اسے شائقین کی جانب سے بےحد پسند کیا جائے گا۔
سوشل میڈیا پر بھی فلم ’ایول ڈیڈ رائز‘ کے ٹیزر کے خوب چرچے ہورہے ہیں اور شائقین اس فلم کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
فلم کے ٹیزر اور پوسٹر میں اس کی ریلیز کا بھی اعلان کیا گیا ہے، خوفناک مناظر سے بھرپور یہ فلم رواں سال 21 اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔