Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: اقوام متحدہ فلسطین میں جنگ بندی فوری روکنے کے اقدامات کرے؛ پاکستان کا مطالبہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > اقوام متحدہ فلسطین میں جنگ بندی فوری روکنے کے اقدامات کرے؛ پاکستان کا مطالبہ
پاکستاندنیا

اقوام متحدہ فلسطین میں جنگ بندی فوری روکنے کے اقدامات کرے؛ پاکستان کا مطالبہ

Published October 12, 2023
Tags: Featured غزہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا فلسطینیوں پر زمین تنگ کی جا رہی ہے
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے پاکستان غزہ میں اسرائیل کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ سیز فائز کے اقدامات کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں۔ممتاز زہرا بلوچ کا ہفتہ وار پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کونسل آف فارن منسٹرز کے اجلاس میں نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے مسئلہ کشمیر پر روشنی ڈالی، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، حریت جماعتوں پر بھارتی حکومت پابندیاں عائد کر رہی ہے، کشمیریوں کو ان کی مرضی کے مطابق حق خود ارادیت ملنا چاہیے۔

حماس اسرائیل کشیدگی پر گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا پاکستان غزہ میں اسرائیل کی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے، غزہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس میں معصوم بچے اور خواتین بھی شہید ہوئیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا فلسطینوں کے خلاف اسرائیل امتیازی سلوک برت رہا ہے، نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی طرف سے زمین تنگ کی جا رہی ہے، اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سیز فائر کی بھرپور کوشش کرے، مشرق وسطیٰ میں قیام امن وقت کی اہم ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ اور خان یونس میں سفاکانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک 1200 سے زائد فلسطینی شہید اور ساڑھے 5 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی حکومت کی جانب سے غزہ پر فاسفورس بموں کا استعمال کیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں اور اسرائیلی حملوں میں اب تک اقوام متحدہ کے 9 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق بھی ہو چکی ہے۔

دوسری جانب سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے اسرائیل اور حماس سے درخواست کی ہے کہ تعلیمی اداروں اور اسپتالوں پر حملے نہ کیے جائیں اور غزہ کو خوراک کی فراہمی بند نہ کی جائے۔

TAGGED:Featuredغزہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیافلسطینیوں پر زمین تنگ کی جا رہی ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سائنسدان پہلی بار 2 بڑے سیاروں کے ٹکراؤ کا مشاہدہ کرنے میں کامیاب
Next Article SIUT ہوٹل ریجنٹ پلازہ کو خرید کر اسپتال میں تبدیل کرنے کا خواہشمند
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

اسرائیلی جارحیت،2 فلسطینی شہید،امریکہ کا دونوں ملکوں سے رابطہ

غزہ (ویب ڈیسک): مغربی کنارے میں دو الگ الگ واقعات میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے دو فلسطینی نوجوانوں کو…

February 1, 2023
دلچسپ و عجیبویڈیوز

ٹیکساس:106 سالہ الفریڈ ’ال‘ بلیشکےنےاسکائی ڈائیو کا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا

ٹیکساس (ویب‌ڈیسک): امریکا کے ایک معمر شخص نے اسکائی ڈائیونگ کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔امریکی ریاست…

May 10, 2024
پاکستان

کپتان کی2مزید وکٹیں گرگئیں:سنجے گنگوانی، کریم گبول نےپارٹی چھوڑدی

کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف کے 2 ارکان سندھ اسمبلی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔پی ٹی آئی کے…

May 17, 2023
پاکستانتازہ ترین

سندھ میں ٹیچر لائسنس لینے والے اساتذہ کو ملے گی گریڈ 16 میں ترقی

کراچی(ویب ڈیسک): وزیر تعلیم و ثقافت سردار علی شاہ کی زیر صدارت سندھ ٹیچرز ایجوکیشن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ کا…

February 17, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?