Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: انتخابات میں‌دھاندلی کا اقوام متحدہ نے نوٹس لے لیا: پاکستان فوری قانونی حل نکالے؛ انتونیو گوتیرس
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > انتخابات میں‌دھاندلی کا اقوام متحدہ نے نوٹس لے لیا: پاکستان فوری قانونی حل نکالے؛ انتونیو گوتیرس
پاکستاندنیا

انتخابات میں‌دھاندلی کا اقوام متحدہ نے نوٹس لے لیا: پاکستان فوری قانونی حل نکالے؛ انتونیو گوتیرس

Published February 14, 2024
Tags: Featured انتونیو گوتیرس پاکستان میں جنرل الیکشن کے بعد دھاندلیوں کے الزامات
Share
SHARE

واشنگٹن(ویب ڈیسک): اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے پاکستان میں حکام اور سیاسی رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ انتخابات کے بعد کی صورتحال کو جلد از جلد پُر امن انداز اور قانونی طریقوں سے حل کریں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں پریس بریفنگ کے دوران سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے پاکستان میں جنرل الیکشن کے بعد دھاندلیوں کے الزامات اور آزادیٔ اظہارِ رائے کے حوالے سے پوچھے گئے سوالوں کے جوابات دیئے۔

ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس پاکستان میں الیکشن کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر حکام پر ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کرنے پر زور دیتے ہیں جو تناؤ کو بڑھا یا بھڑکا سکتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پاکستان کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور حکام سمیت سیاسی جماعتوں سے پُرامن رہنے اور تشدد کو مسترد کرنے کی اپیل کی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کا مکمل احترام کرنے پر زور دیتے ہوئے الیکشن تنازعات اور مسائل کا حل قائم کردہ قانونی فریم ورک کے ذریعے چاہتے ہیں جو پاکستانی عوام کے مفاد میں ہو۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اپنے ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے پاکستان میں ہونے والے الیکشن میں موبائل، نیٹ سروس کی بندش اور پُرتشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

اپنے گزشتہ بیان میں انتونیو گوتریس نے انتخابی مہم اور ووٹنگ کے دوران سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے خلاف تشدد اور گرفتاریوں کی مذمت بھی کی تھی۔

یاد رہے کہ امریکا نے بھی پاکستان میں ہونے والے الیکشن میں دھاندلی، عمران خان کی گرفتاری اور متعدد امیدواروں کو انتخابی مہم میں حصہ لینے کا موقع نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن نتائج کی چھان بین کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

TAGGED:Featuredانتونیو گوتیرسپاکستان میں جنرل الیکشن کے بعددھاندلیوں کے الزامات
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article قطر میں سزا پانیوالے بھارتی جاسوسوں کو شاہ رخ خان نے رہا کرایا، بی جے پی رہنما
Next Article پیرس کے ڈاکٹروں نے دنیا میں پہلی بار نایاب قسم کے برین ٹیومر کا علاج کردکھایا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

عمران خان نےپاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا

بہاولپور (ویب ڈیسک):مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہےکہ عمران خان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم…

February 1, 2023
پاکستان

انسداد دہشت گردی:پاک-امریکا مذاکرات آئندہ ماہ ہوںگے، بلاول بھٹو

واشنگٹن (ویب ڈیسک):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے…

February 4, 2023
دنیا

یوکرین کا ماسکو سمیت روس کے دیگر علاقوں پر 100 سے زائد ڈرون طیارون سے حملہ

(ویب دیسک): ماسکو: یوکرین نے روس کے دارالحکومت ماسکو سمیت دیگر علاقوں پر 100 ماسکو: یوکرین نے روس کے دارالحکومت…

September 10, 2024
پاکستان

9 اگست کو قومی اسمبلی توڑنے کا امکان، وزیر اعظم نے اشارہ دیدیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف نے 9 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ دیدی۔وزیر اعظم شہباز…

August 4, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?