Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: اسماعیل ہنیہ کی شہادت میں صہیونی ریاست اسرائیل ملوث ہے، وزیراعظم.
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > اسماعیل ہنیہ کی شہادت میں صہیونی ریاست اسرائیل ملوث ہے، وزیراعظم.
پاکستان

اسماعیل ہنیہ کی شہادت میں صہیونی ریاست اسرائیل ملوث ہے، وزیراعظم.

Published August 2, 2024
Tags: Featured وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ روز اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں اس واقعے کی مذمت کی گئی، وزیراعظم نے کہا کہ فلسطینی بچی نے کہا تھا کہ ہمیں اس لیے مارا جارہا ہے کہ ہم مسلمان ہیں
Share
SHARE

(ویب ڈیسک):‌اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حماس کے سابق سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت میں صہیونی ریاست اسرائیل ملوث ہے اور پاکستان اس دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتا ہے۔

اسماعیل ہنیہ کے قتل اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف متفقہ قرارداد منظور ہونے کے بعد قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ فلسطین کی زمین مقتل گاہ اور قبرستان بن چکی ہے، ہر طرف بکھرا خون انسانیت کو جنجھوڑ رہا ہے، 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں، بستیوں کی بستیاں قبرستان بن چکی ہیں، جن گلیوں میں بچے کھیلتے تھے آج وہاں چیخوں کی آوازیں ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ فلسطینی بچی نے کہا تھا کہ ہمیں اس لیے مارا جارہا ہے کہ ہم مسلمان ہیں۔ یہ دنیا بھر کے انسانوں کے مساوی حقوق کا سوال ہے، یہ اس بچے کا سوال ہے جس کو خون میں نہلا دیا گیا، یہ وہ سوال ہے جس کے لیے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے ادارے بنائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ آج عالمی انصاف اور ضمیر خود کٹہرے میں کھڑا ہے، جب عالمی قوانین کو روندا جائے تو سوال اٹھے گا، عالمی عدالت کا فیصلہ اور اقوام متحدہ کی قرارداد بارود کی نذر ہوچکی ہیں۔ آج ہزاروں شہیدوں کا لہو انصاف تلاش کر رہا ہے، 31 جولائی کو اسماعیل ہنیہ کو شہید کیا گیا، اسماعیل شہید کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔ تاریخ ان قربانیوں کو ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھیں گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ روز اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں اس واقعے کی مذمت کی گئی، اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ فلسطین میں امداد جاری رکھی جائے گی اور مطالبہ کرتے ہیں نہتے فلسطینیوں تک امداد کی رسائی یقینی بنائے جائے۔ آج ملک بھر میں جمعہ کی نماز کے بعد اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

قرارداد متفقہ طور پر منظور کرنے پر وزیراعظم نے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بینچز پر بیٹھے اراکین اور اتحادی جماعتوں کا شکرگزار ہوں۔

خطاب کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی قرارداد پر دستخط کیے۔

TAGGED:Featuredوزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ روز اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں اس واقعے کی مذمت کی گئی،وزیراعظم نے کہا کہ فلسطینی بچی نے کہا تھا کہ ہمیں اس لیے مارا جارہا ہے کہ ہم مسلمان ہیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article حکومت کی حاتم طائی کو شکست: پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 17 پیسے کمی
Next Article اسماعیل ہنیہ کا قتل غزہ جنگ بندی مذاکرات میں مددگار نہیں ہوگا: جوبائیڈن
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

تازہ ترینصحت

سندھ میں میڈیکل کا داخلہ ٹیسٹ آج دوبارہ ہو رہا ہے

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): سندھ بھر کے میڈیکل، ڈینٹل کالجز اور جامعات کا داخلہ ٹیسٹ آج ایک مرتبہ پھر ہو رہا…

November 19, 2023
پاکستان

اگلے ماہ حکومتی معاملات نگران حکومت کے سپرد کردینگے؛ وزیراعظم

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب میں اگست 2023 میں معاملات نگران حکومت کے حوالے…

July 13, 2023
دنیا

پیوٹن کو قریبی دوست قتل کردے گا، صدر زیلنسکی کی پیشن گوئی

کراچی (ویب ڈیسک): ایئر کے نام سے ریلیز کی جانے والی ڈاکو مینٹری اس وقت منظر عام پر لائی گئی…

February 28, 2023
پاکستانتازہ ترین

اقربا پروری کی تازہ مثال: پختونخوا کابینہ کے عہدےپی ٹی آئی کےمرکزی قائدین کے رشتہ داروں‌میں‌تقسیم

پشاور (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی قائدین کے قریبی رشتہ دار خیبرپختونخوا کابینہ کا حصہ…

March 7, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?