Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ٹرمپ یا کملا ہیرس،امریکی آج اپنا نیا حکمران چُنیں گے،ریاست پنسلوانیا فیصلہ کن اہمیت اختیار کرگئی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > ٹرمپ یا کملا ہیرس،امریکی آج اپنا نیا حکمران چُنیں گے،ریاست پنسلوانیا فیصلہ کن اہمیت اختیار کرگئی
دنیا

ٹرمپ یا کملا ہیرس،امریکی آج اپنا نیا حکمران چُنیں گے،ریاست پنسلوانیا فیصلہ کن اہمیت اختیار کرگئی

Published November 5, 2024
Tags: Featured امریکی صدارتی الیکشن کیلیے گزشتہ روز پولنگ شروع امریکی صدرکون، ٹرمپ یا کملا ہیرس ریاست پنسلوانیا فیصلہ آج ہو جائے گا
Share
SHARE

واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکی صدارتی الیکشن کیلیے گزشتہ روز پولنگ شروع ہوگئی۔امریکی صدرکون، ٹرمپ یا کملا ہیرس، فیصلہ آج ہو جائے گا۔کملا ہیرس کو قومی سطح پر صرف 1.02 فیصد کی ٹرمپ پر برتری نظر آرہی ہے۔ 538 میں سے 270 الیکٹورل ووٹ جیت کیلئے درکار ہوتے ہیں۔انتخابات کا فیصلہ ریپبلکن اور ڈیموکریٹک امیدواروں کے درمیان ردوبدل کی تاریخ کے ساتھ گرما گرم مقابلہ کرنے والی ’’سوئنگ سٹیٹس‘‘میں ہوتا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ اس بار ممکنہ طو پر ریاست پنسلوانیا جسے ’’Most Win‘‘ ریاست بھی کہا جا رہا ہے، نئے امریکی صدر کے چناؤ کا فیصلہ کرے گی۔

اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے غلطی کی کوئی گنجائش نہیں۔

ان سات ریاستوں میں پنسلوانیا (19 الیکٹورل کالج ووٹ)، جارجیا (16)، شمالی کیرولینا (16)، مشی گن (15)، ایریزونا (11)، وسکونسن (10)، اور نیواڈا (6) شامل ہیں۔

پنسلوانیا ایک زمانے میں قابل اعتماد طور پر ڈیموکریٹک ووٹ تھا، لیکن ریپبلکن ٹرمپ نے 2016ء میں 0.7 فیصد پوائنٹس سے 13 ملین باشندوں کے ساتھ سب سے زیادہ آبادی والا میدان جنگ جیتا۔

پنسلوانیا میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے 2020 ء میں صدارتی انتخابات کے نتائج اور شکست قبول نہیں کی تھی، انہیں سچ میں لگتا ہے کہ اس وقت انہیں وائٹ ہاؤس نہیں چھوڑنا چاہیے تھا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں ہماری سرحد اس وقت سب سے زیادہ محفوظ تھی جب وہ اقتدار سے الگ ہو رہے تھے، ہم نے بہت اچھا کام کیا تھا۔

امریکا کے صدارتی انتخاب میں سوئنگ اسٹیٹس کہلائی جانے والی 7 ریاستوں ایریزونا، جارجیا، مشی گن، نیواڈا، نارتھ کیرولینا، پنسلوانیا اور وسکونسن کسی بھی امیدوار کی جیت کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے تاہم اس بار ان میں سے بھی ایک ریاست فیصلہ کن ثابت ہوگی۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق حکمراں جماعت کی امیدوار کملا ہیرس اور ان کے حریف امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے سب سے زیادہ جس ریاست میں جلسے منعقد کیے ہیں اور انتخابی مہم کے آخری روز بھی سب سے زیادہ گہماگہمی رہی وہ پنسلوانیا ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ اس بار ممکنہ طو پر ریاست پنسلوانیا جسے ’’Most Win‘‘ ریاست بھی کہا جا رہا ہے، نئے امریکی صدر کے چناؤ کا فیصلہ کرے گی۔

وائٹ ہاؤس میں صدارتی منصب سنبھالنے کے لیے کسی بھی امیدوار کو 538 میں سے 270 الیکٹورل ووٹس حاصل کرنا ہوں گے۔ 43 ریاستوں میں کسی میں ٹرمپ تو کسی میں کملا ہیرس کو برتری حاصل ہے۔

البتہ فیصلہ کن ریاستوں جنھیں سوئنگ اسٹیٹس کہا جاتا ہے ان میں ایریزونا، جارجیا، مشی گن، نیواڈا، نارتھ کیرولینا، پنسلوانیا اور وسکونسن شامل ہیں میں معاملہ مختلف ہے۔

ان میں سے بھی 19 ایلکٹورل ووٹس والی ریاست پنسلوانیا واحد فیصلہ کن ریاست کی اہمیت اختیار کرگئی ہے۔ یہاں سے ڈیموکریٹس جیتی آئی ہے لیکن 2016 میں ٹرمپ نے یہاں سے ہیلری کلنٹن کو شکست دیکر پانسہ پلٹ دیا تھا۔

2020 میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں پنسلوانیا نے ٹرمپ کے بجائے جوبائیڈن کا انتخاب کیا تھا۔ یہ ریاست جوبائیڈن کی جائے پیدائش بھی ہے۔ جس کا انھوں نے فائدہ اُٹھایا۔

تاہم آج صدارتی الیکشن کی ووٹنگ میں پنسلوانیا کے ووٹرز جوبائیڈن کی جگہ ڈیموکریٹس کی امیدوار بننے والی کملا ہپرس کے حق میں ویسے ہی ووٹ کاسٹ کرتے ہیں جیسے جوبائیڈن کو کیا تھا یا نہیں۔ اس کا فیصلہ ہوجائے گا۔

TAGGED:Featuredامریکی صدارتی الیکشن کیلیے گزشتہ روز پولنگ شروعامریکی صدرکون، ٹرمپ یا کملا ہیرسریاست پنسلوانیافیصلہ آج ہو جائے گا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article مندر میں معافی مانگو یا 5 کروڑ دو، سلمان خان کو قتل کی دوبارہ دھمکی
Next Article جوڈیشل کمیشن نےجسٹس امین الدین خان کو سپریم کورٹ میں آئینی بینچ کے سربراہ مقرر کردیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

شاہ محمود قریشی کی جیل میں طبیعت خراب، اسپتال منتقل

راولپنڈی (ویب ڈیسک): سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود کی جیل میں طبیعت خراب ہوگئی۔ذرائع کےمطابق…

November 2, 2023
تازہ ترینکھیل

اتوار کو ارجنٹائن اور دفاعی چیمپئن فرانس ہونگے آمنے سامنے

قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن کے میچ میں کروشیا نے مراکش کو شکست دے دی۔ کروشیا…

December 18, 2022
پاکستان

وزیراعظم شہبازشریف آج کراچی کا دورہ کریں گے

اسلام آباد(ویب ڈیسک ): وزیراعظم شہبازشریف آج کراچی کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کراچی میں کاروباری حضرات اور…

July 7, 2024
پاکستانسائنس و ٹیکنالوجی

پاکستان میں کسی دریا،کینال،جھیل یا نالے میں اب صاف پانی موجود نہیں؛ سردار محمد طارق

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پائیدار ترقی کے ہدف (SDG) 6.6.1 پر قومی اسٹیک ہولڈرز کی پہلی ایک روزہ ورکشاپ جو…

September 17, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?