(ویب ڈیسک ):ایشین انڈر 16 والی بال میں تیسری پوزیشن کے میچ میں چائنیز تائپے نے پاکستان کو شکست دیدی۔تائیوان (چائنیز تائپے) نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں 3 سیٹ سے شکست دی۔
پاکستان کے خلاف تیسری پوزیشن کا میچ تائیوان نے 13-25، 25-18، 23-25 اور 22-25 سے جیتا۔
ایشین انڈر 16 میں تیسری پوزیشن کے میچ میں شکست کے باعث پاکستان اگلے سال ہونے والے انڈر 17 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہ کر سکا۔