امریکی خلائی ادارے ناسا (NASA) اور جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (JAXA) کے 2 خلا بازوں نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے پاور جنریشن سسٹم کو اپ گریڈ کردیا، دونوں خلا بازوں نے تقریباً ساڑھے ساتھ گھٹنے خلا میں چہل قدمی کی
امریکی خلائی ادارے ناسا (NASA) کے خلاباز نکول مان (Nicole Mann) اور جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (JAXA) کے خلاباز کویچی واکاٹا (Koichi Wakata) بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے پاور جنریشن سسٹم کو اپ گریڈ کرنے میں سرگرم ہیں۔
بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے پاورجنریشن سسٹم کو اپ گریڈ کر نے کے لیے ناسا (NASA) کے خلاباز نکول مان (Nicole Mann) اور جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (JAXA) کے خلاباز کویچی واکاٹا (Koichi Wakata) ساتھ گھنٹے خلا میں گزارے۔
Astronauts prepared the @Space_Station for new solar arrays, @NASASun found new clues to help predict solar flares, and @NASAAero announced plans to design new eco-friendly passenger aircraft.
Sign up to fly your name aboard our experimental aircraft: https://t.co/8LF7yfRDqB pic.twitter.com/VzWLQUFNAX
— NASA (@NASA) January 20, 2023
ناسا کے مطابق خلاباز نکول مان (Nicole Mann) اور کویچی واکاٹا (Koichi Wakata) نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے اسٹار بورڈ بجلی کی فراہمی کے لیے شمسی توانائی کے پلیٹ فارمز کے کٹ کی تنصیب مکمل کرلی ہے ۔
تنصیب نئے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن رول آؤٹ سولر اریز (iROSAs) کے ساتھ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے پاور چینلز کو بڑھانے کے لیے اسپیس واک کی ایک سیریز کا حصہ ہے۔ اب تک چار iROSA نصب کیے جاچکے ہیں۔
امریکی خلائی ادارے ناسا (NASA) نے امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں2 مزید iROSA نصب کیے جائیں گے ۔ خلاباز نکول مان اور کویچی واکاٹا گزشتہ سال اکتوبر میں مشن پر خلا میں پہنچیں تھے
ناسا کے مطابق یہ خلائی اسٹیشن کی اسمبلی، اپ گریڈ اور دیکھ بھال کے لیے خلا میں 258 ویں چہل قدمی تھی جبکہ 2023 کی پہلی چہل قدمی کا اعزاز خلاباز نکول مان اور کویچی واکاٹا کو ملا ہے جبکہ دونوں خلا بازوں کی یہ پہلی چہل قدمی تھی ۔