Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: عثمان ڈار سیاست سے دستبردار:’9 مئی کے حملوں کا مقصد آرمی چیف کو ہٹانا تھا‘؛ ڈار
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > عثمان ڈار سیاست سے دستبردار:’9 مئی کے حملوں کا مقصد آرمی چیف کو ہٹانا تھا‘؛ ڈار
پاکستانتازہ ترین

عثمان ڈار سیاست سے دستبردار:’9 مئی کے حملوں کا مقصد آرمی چیف کو ہٹانا تھا‘؛ ڈار

Published October 5, 2023
Tags: 9 مئی ایک شرمناک سانحہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے
Share
SHARE

لاہور (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کے حملوں کا مقصد فوج پر دباؤ ڈال کر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو عہدے سے ہٹانا تھا۔تحریک انصاف کے عثمان ڈار نے نجی ٹی وی کے انٹرویو میں پارٹی چیئرمین عمران خان کے خلاف چارج شیٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کا منصوبہ چیئرمین پی ٹی آئی کی زیر صدارت زمان پارک میں بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے فوج سے ٹکراؤ کی پالیسی کی قیادت کی، چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کی صورت میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ہدایت دی گئی، حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ہدایت خود چیئرمین پی ٹی آئی نے دی۔

عثمان ڈار نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے خود کو گرفتاری سے بچانے کے لیے کارکنوں کی ذہن سازی کی، کارکنوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا تحریک انصاف کا اکتوبر 2022 میں لانگ مارچ جنرل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تعیناتی رکوانے کے لیے کیا گیا تھا۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ 9 مئی کا واقعہ ایک دن میں رونما نہیں ہوا، ہماری مرکزی حکومت ختم ہونے کے بعد دو گروپ بن گئے تھے، ایک گروپ میں مراد سعید،اعظم سواتی،حماد اظہر،فرخ حبیب تھے، یہ گروپ ٹکراؤ کی سیاست پر یقین رکھتا تھا، اسد عمر،عمر ایوب،علی محمد خان،شفقت محمود اور میں فوج کے ساتھ مفاہمت کی بات کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح اداروں پر حملے ہوئے اس کے بعد پی ٹی آئی کی بنیادیں ہل گئیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے گرفتاری سے بچنے کیلئے ہیومن شیلڈ کو استعمال کیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے ریاست مخالف بیانیے کو سپورٹ کیا۔

عثمان ڈار نے کہا کہ 9 مئی حملوں کا مقصد فوج پر دباؤ ڈال کر جنرل عاصم منیر کو عہدے سے ہٹانا تھا،تمام واقعات کی منصوبہ بندی چیئرمین پی ٹی کی زیرصدارت زمان پارک میں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ صورتحال کے ذمہ دار چیئرمین پی ٹی آئی خود ہیں، 9 مئی ایک شرمناک سانحہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ریاست مخالف بیانیےکوسپورٹ کرتے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی نے ہی فوج سے ٹکراؤ سے پالیسی کی قیادت کی،اجلاسوں میں بات ہوتی تھی کہ گرفتاری کی صورت میں ریاستی اداروں پرحملہ آورہونا ہے۔

عثمان ڈار نے اعلان کیا کہ میں نے تحریک انصاف اور سیاست کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

TAGGED:9 مئی ایک شرمناک سانحہ ہےجس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article 75 فیصد خودکش حملوں میں افغان شہری ملوث پائے گئے: آئی جی پختونخوا
Next Article گمراہ کن اشتہار کرنے پر امیتابھ بچن پر 10 لاکھ روپے جرمانہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

IMF سےمعاہدے میں تاخیر ,امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک):حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے اسٹاف لیول معاہدے میں تاخیر پر امریکا سے…

March 13, 2023
پاکستانتازہ ترین

سندھ میں دہشتگردی کا شکار والدین کے بچوں کو نجی اسکولوں میں مفت تعلیم دینے کا فیصلہ

کراچی (ویب ڈیسک): پرائیوٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ نے دہشتگردی کا شکار ہونے والے والدین کے بچوں کو نجی اسکولوں میں…

August 22, 2024
پاکستان

معیشت اور دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے؛ آرمی چیف

کراچی (ویب ڈیسک): آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان انتہائی نازک موڑ سے گزر رہا ہے،…

December 31, 2022
پاکستان

وزیراعظم کی نیت صاف ہے، بہتر ہوتا حکومت اتحادیوں سے بات چیت کرکے بجٹ بناتی: بلاول بھٹو

(ویب ڈیسک):‌ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بہتر ہوتا حکومت تمام اتحادیوں سے بات…

June 22, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?