(ویب ڈیسک): کون بنےگا میئرکراچی؟ فیصلہ آج ضمنی بلدیاتی انتخابات میں ہونےکا امکان ہے۔کراچی کے7 اضلاع کی11یوسیز میں 15 وارڈز کی 26 نشتوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔کراچی کی 11 یوسیز میں کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے، اپنا میئر کراچی بنانےکی خواہش مند پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی زیادہ سے زیادہ یوسیز جیت کر پوزیشن مستحکم بنانےکی کوشش ہے۔
سندھ کے 24 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل جاری
الیکشن کمیشن کے مطابق ضلع وسطی میں نیوکراچی ٹاؤن کی 2 اور نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کی ایک یوسی میں ضمنی انتخاب ہورہا ہے۔
ضلع کورنگی میں کورنگی،لانڈھی اور شاہ فیصل ٹاؤن کی ایک ایک یوسی پر ضمنی انتخاب جاری ہے۔
ضلع غربی میں اورنگی کی 2 اور مومن آباد کی ایک یوسی میں ضمنی انتخاب ہو رہا ہے۔
میئر کراچی بننے کیلئے کتنی یونین کونسلز جیتنی ہوں گی؟
ضلع کیماڑی میں بلدیہ ٹاؤن کی یوسی نمبر دو اور ضلع جنوبی میں لیاری ٹاؤن کی یوسی نمبر دو میں پولنگ ہو رہی ہے۔
ضلع وسطی کی3 نشستوں پر 33، ضلع کورنگی کی 3 نشستوں پر 24 امیدوار، ضلع غربی کی 3 نشستوں پر41 امیدوار، ضلع کیماڑی یوسی 2 بلدیہ پر9 اور ضلع جنوبی کی یوسی 2 لیاری پر 12 امیدوار مدمقابل ہیں۔
امیدواروں کےانتقال کے باعث ان نشستوں پر انتخابات نہیں ہوسکے تھے۔
پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی جو شام پانچ بجے تک بلاتعطل جاری رہے گی، پولیس کے 7 ہزار سے زائد اہلکار سکیورٹی کےفرائض انجام دے رہے ہیں۔