(ویب ڈیسک ): قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعب ملک نے ورلڈکپ دوران ٹریولنگ کو ’’بہانے بازی‘‘ قرار دیدیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ سابق کرکٹر وسیم اکرم کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ورلڈکپ کے دوران پاکستان سمیت تمام ٹیموں نے ٹریولنگ کی ہے، آپ نے گلین میکسویل کو بھی دیکھا انہیں افغانستان کے خلاف میچ میں کریمپ آئے لیکن انہیں مخصوص دوائیاں دی گئیں تو ختم ہوگیا۔
شعیب ملک نے کہا کہ ہمارے کرکٹرز اور سپورٹ اسٹاف سے پوچھیں کہا انہیں کیسے کریمپ سے باہر آنا ہے انہیں معلوم ہی نہیں ہوگا؟۔�
ورلڈکپ میں ناقص پرفارمنس؛ رمیز راجا نے بورڈ پر تنقید کے نشتر چلادیئے
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے ایک میچ کی بنیاد پر ٹیم میں آجاتے ہیں، جسکی وجہ سے انہیں دباؤ میں کھیلنے کا تجربہ نہیں ہوتا، ٹورنامنٹ میں دیگر ٹیمیں بھی کھیل رہیں تھیں انہیں بھی مسائل کا سامنا تھا لیکن وہ پروفیشنل تھے، انہوں نے فوری طور پر اپنی کمزوری پر قابو پالیا۔
ورلڈکپ؛ شعیب ملک کا بابراعظم سے کپتانی چھوڑنے کا مطالبہ
آل راؤنڈر نے بتایا کہ کریمپ کیوں ہوتے ہیں؟ کھلاڑی جب مشکل صورتحال سے دوچار ہوتا ہے اور پریشر میں کھیلنے کی کوشش کرتا تو بھی کریمپ ہوتے ہیں یہ صرف ڈی ہائیڈریشن سے نہیں ہوتا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ بورڈ کو فیصلہ کرنا چاہیے کہ اگر کوئی ملک اپنی بی ٹیم بھیجے تو پاکستان بی ٹیم کے کھلاڑی کھلائے جائیں۔