Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ڈکٹیٹروں کا راستہ روکا، اب مارشل لاء لگانا اتنا آسان نہیں؛ زرداری
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > ڈکٹیٹروں کا راستہ روکا، اب مارشل لاء لگانا اتنا آسان نہیں؛ زرداری
پاکستان

ڈکٹیٹروں کا راستہ روکا، اب مارشل لاء لگانا اتنا آسان نہیں؛ زرداری

Published November 7, 2023
Tags: Featured پاکستان کی ترقی چاہیے تھی عمران خان کو اس لیے نہیں ہٹایا مجبور ہوں کہ میں باہر نہیں جاسکتا
Share
SHARE

گھوٹکی (ویب ڈیسک): سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہےکہ ہم نے عمران خان کی اس لیے نہیں ہٹایا تھا کہ ہمیں حکومت چاہیے تھی بلکہ ہمیں پاکستان کی ترقی چاہیے تھی، پی ڈی ایم حکومت میں دوستوں نے میری بات نہ مان کر پاکستان کا نقصان کیا۔گھوٹکی کے علاقے خان گڑھ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ میں 8 سال سے انہيں دیکھ رہا تھا، ان سے کچھ نہيں ہو رہا تھا، ان کو نہ کام کرنا آتا ہے، نہ کام کروانا آتا ہے، دوست سمجھتے تھے کہ ہم اپنے مفاد کی بات کر رہے ہیں، لیکن ہم ملک کے مفاد کی بات کر رہے تھے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ مجبور ہوں کہ میں باہر نہیں جاسکتا، کل اپنے ورکرز کی آنکھوں میں آنکھ ڈال کر کیا کہوں گا؟ سندھ میں پیپلزپارٹی کے خلاف الیکشن لڑنےکے لیے آنے والوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، پاکستان کو سندھ نے بنایا تھا اور سندھ ہی بچائے گا، جو مخالف ہیں وہ آئیں الیکشن میں سامنے آئیں، ہم کسی کو منع نہیں کرتے، ان کی فلاسفی الگ اور ہماری الگ ہے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ صدارتی اختیار کا خاتمہ کرکے ڈکٹیٹروں کا راستہ روکا، اب ملک میں مارشل لاء لگانا اتنا آسان نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں پہلا سیاسی لیڈر تھا جس نے فلسطین کی بات کی، فلسطین میں جو مسلمانوں کے ساتھ ہو رہا ہے، افسوس کچھ نہیں کرپارہے، فلسطینیوں پر ظلم پر ہمیں افسوس ہے، دل میں درد ہے، مگر دل کے درد سےکام نہیں چلےگا، ہمیں کچھ ہاتھ سے مدد کرنی چاہیے اور آگے بڑھ کر مدد کرنی چاہیے، ان شااللہ وہ وقت آئے گا تو ہم ان کی مدد کریں گے، پہلے بھی بھٹو صاحب نے مدد کی تھی اب بھی پیپلز پارٹی آئےگی تو مدد کرے گی۔

TAGGED:Featuredپاکستان کی ترقی چاہیے تھیعمران خان کو اس لیے نہیں ہٹایامجبور ہوں کہ میں باہر نہیں جاسکتا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article توصیف احمد قومی ٹیم کےعبوری چیف سلیکٹر اور وجاہت اللہ جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ مقرر
Next Article اسموگ کی صورتحال گمبھیر: جمعے کو پنجاب میں چھٹی کا اعلان
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

رفح سے فلسطینیوں کی بے دخلی جنگی جرم تصور ہو گا، فرانس کی اسرائیل کو وارننگ

پیرس (ویب ڈیسک): فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتین یاہو پر واضح کر دیا ہے…

March 25, 2024
انٹرٹینمنٹ

مقبول ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ کی آخری قسط کی سنیما گھروں میں نمائش کا اعلان

(ویب ڈٰیسک): مقبول ترین پاکستانی ڈرامے ' کبھی میں کبھی تم' نے ملک سمیت سرحد پار بھی خوب مقبولیت حاصل…

October 31, 2024
پاکستان

8 فروری الیکشن میں کچھ امیدواروں کو غیر قانونی طور پر کامیاب قرار دیا گیا؛ کامن ویلتھ کی رپورٹ

لاہور (ویب ڈیسک): 8 فروری الیکشن سے متعلق کامن ویلتھ رپورٹ میں وسیع پیمانے پر انتخابی دھاندلی، انسانی و سیاسی…

September 17, 2025
پاکستانصحت

ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر اینٹی بائیوٹک دوا کی بڑھتی فروخت، ڈریپ نےنوٹس لے لیا

اسلام آباد (ہیلتھ ڈیسک): ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر اینٹی بائیوٹک دوا کی بڑھتی…

August 3, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?