Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: انڈسٹری میں لگنے والے پیسے کے بارے میں نہیں پوچھیں گےکہ کہاں سے آرہا ہے: نواز شریف
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > انڈسٹری میں لگنے والے پیسے کے بارے میں نہیں پوچھیں گےکہ کہاں سے آرہا ہے: نواز شریف
پاکستان

انڈسٹری میں لگنے والے پیسے کے بارے میں نہیں پوچھیں گےکہ کہاں سے آرہا ہے: نواز شریف

Published November 16, 2023
Tags: Featured کوئٹہ: اقلیتوں کی بہتری، تحفظ
Share
SHARE

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے معیشت بحالی کا روڈ میپ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی پالیسی یہ ہوگی کہ انڈسٹری میں لگنے والے پیسے کے بارے میں پوچھا نہ جائے کہ کہاں سے آرہا ہے۔

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ہم پاکستان کی معاشی مشکلات کو سمجھتے ہیں، آپ سے ہمیشہ مشاورت کی ہے اور مشاورت سے ہی آگے بڑھیں گے، ہماری بنائی پالیسیوں سے پاکستان کی کاروباری برادری نے بھرپور عمل کیا، ہماری بنائی پالیسیوں کو بھارت نے اپنایا اور معاشی ترقی حاصل کی۔

کوئٹہ: اقلیتوں کی بہتری، تحفظ اور ترقی ہمیشہ ترجیح ہے، نواز شریف کا دیوالی تقریب سے خطاب
نواز شریف کی پی ٹی آئی خواتین پر آج پھر تنقید
نواز شریف کیخلاف عدلیہ مخالف تقریر پر توہین عدالت کی درخواست خارج

نواز شریف کا کہنا تھا کہ ان کی پالیسی یہ ہوگی کہ انڈسٹری میں لگنے والے پیسے کے بارے میں پوچھا نہ جائے کہ کہاں سے آرہا ہے، اپنی حکومت بننےکی صورت میں شرح سود کم کرنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ 22 فیصد شرح سود پر کون کاروبار کرےگا؟ اپنے دور حکومت میں ڈالر کو 104 روپے سے آگے ہلنے نہیں دیا، 1990 کے دور کی پالیسیاں اور ترقی جاری رہتی تو آج پاکستان کہیں آگے ہوتا، 2013 سے 2017 کے دوران پاکستان دنیا کی چوبیسویں معیشت بن چکا تھا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 1998 میں ایٹمی دھماکے کیے تو اسلامی ممالک پاکستان کو اپنا رکھوالا سمجھنے لگے تھے، آج یہ حالات ہوگئے کہ ایک ایک ارب ڈالر کے لیے محتاج ہوگئے ہیں، یہ کلہاڑی ہم نے خود اپنے پیروں پر ماری ہے اور یہ برے حالات ہمارے اپنے فیصلوں کی وجہ سے پیدا ہوئے۔

لیگی قائد نے مزید کہا کہ ہمارے دور میں سوا 6 فیصد پالیسی ریٹ تھا، آج 22 فیصد پر ہے، ہم نے خود اپنی پارلیمنٹ اور وزرائے اعظم کے ساتھ زیادتیاں کیں اور پھر ملک کس کے حوالے کر دیا گیا، روپیہ، معیشت اور سب نظام تباہی کا شکار ہوگیا۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں ایک ہزار روپے جس کا بل آتا تھا آج 15 ہزار بل آرہا ہے، پانچ پانچ گنا قیمتوں میں اضافہ ہو چکا ہے، ہم نے ہی نجکاری اور لبرلائزیشن شروع کی تھی اور میں لبرلائزیشن کا حامی ہوں، پاکستان کو پرامن بنایا، ضربِ عضب اور ردالفساد آپریشن کیے،کراچی میں امن قائم کیا، ترقیاتی بجٹ تقریباً ایک ہزار ارب روپے تک لے گئے تھے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار آئی ایم ایف پروگرام ہم نے مکمل کیا، ہم سی پیک لے کر آئے، تھرکے کوئلے کو نکالنے اور پھر اس سے بجلی بنانے کے منصوبے بنائے، اس وقت ملک اور عوام کو درپیش تمام مسائل پر ہماری نظر ہے۔

سابق وزیراعظم شہباز شریف کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا، پاکستان کی خاطر مشکل لیکن قومی مفاد میں فیصلے کیے۔

TAGGED:Featuredکوئٹہ: اقلیتوں کی بہتری، تحفظ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ذیابیطس اور ڈپریشن مریض کو موت کے قریب کردیتے ہیں؛ تحقیق
Next Article جنوبی افریقا کو شکست، آسٹریلیا ورلڈکپ فائنل میں پہنچ گیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دلچسپ و عجیب

ہوائی جہاز سےاسکیٹ بورڈ کرتب کا عالمی ریکارڈ قائم کرنیوالی کھلاڑی

کیلیفورنیا (ویب ڈیسک): امریکا میں ایک چیمپیئن اسکیٹ بورڈر نے 9000 فِٹ سے زائد کی بلندی پر جا کر ہوائی…

March 23, 2023
پاکستانتازہ ترین

یوم دفاع: نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کی یادگارِ شہدا پر حاضری

اسلام آباد (ویب ڈیسک): یوم دفاع و شہدا پاکستان کے موقع پر نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکٹر نے شہدا…

September 6, 2023
دنیا

سعودیہ اسرائیل تعلقات معمول پر لانےکیلئے کام کر رہے ہیں: امریکی وزیر خارجہ

وائٹ ہاؤس (ویب ڈیسک): امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل میں سفارتی تعلقات…

September 17, 2023
پاکستانکاروبار

چین جانیوالوں کے لیے پی آئی اےکی بڑی آفر

کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) اسلام آباد سے بیجنگ پروازوں میں مسافروں کیلئے ٹکٹ میں رعایت…

December 28, 2022
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?