Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: عمران خان کا ملٹری ٹرائل ہوگا یا نہیں ؟ اسلام آباد ہائی کورٹ کی حکومت سے وضاحت طلب
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > عمران خان کا ملٹری ٹرائل ہوگا یا نہیں ؟ اسلام آباد ہائی کورٹ کی حکومت سے وضاحت طلب
پاکستان

عمران خان کا ملٹری ٹرائل ہوگا یا نہیں ؟ اسلام آباد ہائی کورٹ کی حکومت سے وضاحت طلب

Published September 12, 2024
Tags: Featured عدالت نے کیس کی سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اعلیٰ حکومتی اور فوجی عہدیداروں کی طرف سے
Share
SHARE

(ویب ڈیسک): اسلام آباد ہائیکورٹ نے 16 ستمبر تک وفاقی حکومت سے وضاحت طلب کر لی کہ عمران خان کا ملٹری ٹرائل ہوگا یا نہیں؟اسلام آباد ہائیکورٹ میں نبانی پی ٹی آئی کی ممکنہ ملٹری حراست و ٹرائل روکنے کی درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت ہوئی۔

بانی پی ٹی آئی کا ملٹری ٹرائل ہوگا یا نہیں ؟ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اٹارنی جنرل آفس سے وضاحت طلب کر لی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کمرہ عدالت میں موجود اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عظمت بشیر تارڑ کو روسٹرم پر طلب کرکے پوچھا کہ اٹارنی جنرل آفس سے ہدایات لے کر عدالت کو آگاہ کیا جائے ، آپ کہہ رہے ہیں کہ کوئی کیس نہیں لیکن آگے ہو سکتا ہے؟

وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمیں ٹرائل کا خدشہ ہے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارک دیا کہ یہ سیاست ہے۔

وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اعلیٰ حکومتی اور فوجی عہدیداروں کی طرف سے بیانات دیے گئے، ڈی جی کی طرف سے بیان آیا ہے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے جوابا کہا کہ وہ بھی سیاست ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر اعتراضات دور کرکے رجسٹرار آفس کو درخواست پر نمبر لگانے کی ہدایت کردی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ وزراء کی طرف سے بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل کی دھمکی دی گئی، بانی پی ٹی آئی ایک سویلین ہیں، سویلین کا ملٹری ٹرائل درخواست گزار اور عدالت کیلئے باعثِ فکر ہے، درخواست گزار کے وکیل کہتے ہیں کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے بیان آیا ہے، اگر ایسا ہے تو فیڈریشن کی طرف سے واضح موقف آنا چاہیے، آج ہم کہہ دیں کہ ابھی کچھ نہیں کل آپ ملٹری ٹرائل کا آرڈر لے آئیں پھر کیا ہو گا؟ وفاقی حکومت سے ہدایات لے کر پیر کو عدالت کو واضح آگاہ کریں۔

جسٹس حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کا فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل سے متعلق فیصلہ موجود ہے، جواب دیں کہ کیا بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل کا معاملہ زیرغور ہے؟ اگر ایسا کچھ نہ ہوا تو درخواست غیرمؤثر ہو جائے گی، اگر ایسا کچھ زیرغور ہوا تو پھر ہم اس کیس کو سن کر فیصلہ کرینگے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

TAGGED:Featuredعدالت نے کیس کی سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کر دی۔وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اعلیٰ حکومتی اور فوجی عہدیداروں کی طرف سے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article غزہ: اسکول میں پناہ لینے والوں پر اسرائیلی حملہ، 14 فلسطینی شہید0
Next Article یو این عملے پر اسرائیلی حملوں پر احتساب کی عدم موجودگی ناقابل برداشت ہے: انتونیو گوتریس
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانسائنس و ٹیکنالوجی

حکومت سندھ اور گوگل کے درمیان تعلیمی میدان میں جدت لانے کا معاہدہ

کراچی(ٹیک ڈیسک): وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر نگرانی سندھ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور ٹیک ویلی گوگل نے…

October 14, 2024
کھیل

شبمن گل نے عظیم بلے باز سر گیری سوبرز کا 59 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): بھارت کے ٹیسٹ کپتان شبمن گل نے انگلینڈ کے خلاف دی اوول میں جاری پانچویں اور آخری…

August 1, 2025
پاکستان

لاہور میں گیس سلنڈر کی دکان میں خوفناک دھماکوں سے آتشزدگی، متعدد افراد زخمی

(ویب ڈیسک): لاہور: ملتان روڈ پر واقع گیس سلنڈر کی دکان میں ہونے والے دھماکوں کے بعد لگنے والی آگ…

June 18, 2024
پاکستان

وزیراعلیٰ پختونخوا کے فارم ہاؤس کے قریب ایف سی کے قافلے پر دھماکا

ڈی آئی خان (ویب ڈیسک): وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے فارم ہاؤس کے قریب ایف سی کے قافلے پر دھماکا…

October 19, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?