Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: شبمن گل نے عظیم بلے باز سر گیری سوبرز کا 59 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > شبمن گل نے عظیم بلے باز سر گیری سوبرز کا 59 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا
کھیل

شبمن گل نے عظیم بلے باز سر گیری سوبرز کا 59 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا

Published August 1, 2025
Tags: Featured انگلینڈ کے خلاف دی اوول بھارت کے ٹیسٹ کپتان شبمن گل سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز عظیم بلے باز سر گیری سوبرز
Share
SHARE

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): بھارت کے ٹیسٹ کپتان شبمن گل نے انگلینڈ کے خلاف دی اوول میں جاری پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے دن تاریخی کارنامہ انجام دے کر ویسٹ انڈیز کے عظیم بلے باز سر گیری سوبرز کا 59 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔شبمن گل نے SENA ممالک (جن میں جنوبی افریقہ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا شامل ہیں) میں کسی غیر ملکی کپتان کی جانب سے ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ سر گیری سوبرز نے 1966 کی انگلینڈ ویسٹ انڈیز سیریز میں 722 رنز بنائے تھے جبکہ شبمن گل کو یہ ریکارڈ توڑنے کے لیے صرف ایک رن درکار تھا۔ انہوں نے اننگز کی چھٹی گیند پر دو رنز بنا کر یہ سنگِ میل عبور کیا۔

25 سالہ بھارتی کپتان اب تک جاری پانچ میچز پر مشتمل سیریز میں 724 رنز بنا چکے ہیں اور بھارت و انگلینڈ کے درمیان کسی بھی دو طرفہ سیریز میں تیسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن چکے ہیں۔

شبمن گل اب دو بڑے بھارتی ریکارڈز کے قریب بھی پہنچ چکے ہیں۔ اگر وہ دی اوول ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں مزید 11 رنز بنا لیتے ہیں، تو وہ سنیل گاوسکر کا 732 رنز کا ریکارڈ توڑ دیں گے، جو انہوں نے 1978-79 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف بنایا تھا۔

اگر وہ اس میچ میں مجموعی طور پر 53 یا اس سے زیادہ رنز اسکور کر لیتے ہیں، تو وہ گاوسکر کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیں گے، جو 1971 کے دورۂ ویسٹ انڈیز میں 774 رنز کے ساتھ بھارت کی جانب سے کسی بھی ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔

اس کے علاوہ شبمن گل پہلے ہی ویرات کوہلی کا 2016 میں انگلینڈ کے خلاف بنایا گیا 655 رنز کا ریکارڈ بھی پیچھے چھوڑ چکے ہیں۔

گل کی نظریں اب انڈیا-انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کی تاریخ کے سب سے بڑے انفرادی اسکور پر ہیں۔ اگر وہ اس میچ میں مزید 31 رنز بنا لیتے ہیں، تو وہ انگلینڈ کے گراہم گوچ کا 1990 میں بنایا گیا 752 رنز کا ریکارڈ بھی توڑ دیں گے، جو اس سیریز میں اب تک کا سب سے بڑا اسکور ہے۔

TAGGED:Featuredانگلینڈ کے خلاف دی اوولبھارت کے ٹیسٹ کپتان شبمن گلسب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزازعظیم بلے باز سر گیری سوبرز
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ادویات کی قیمتیں کم کریں ورنہ سزا بھگتنے کو تیار رہیں، ٹرمپ کی 17دوا ساز کمپنیوں کو وارننگ
Next Article کرپشن کے ملزم پوسٹ ماسٹر کو 29 سال قید کی سزا، 2 کروڑ 15 لاکھ ادا کرنیکا بھی حکم
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر میں ترمیم کا بل ایوان میں پیش

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر میں ترمیم کا بل ایوان…

March 28, 2023
دنیا

غزہ جنگ بندی کیلئے اسرائیل میں ملک گیر ہڑتال، احتجاجی مظاہرے، جلاؤ گھیراؤ

تل ابیب (ویب ڈیسک): غزہ میں جنگ بندی کے لیے اسرائیل میں آج ملک گیر ہڑتال اور احتجاج کی کال…

August 17, 2025
پاکستان

موٹروے مبینہ زیادتی، خاتون نے مجسٹریٹ کے سامنے بیان بدل لیا

(ویب ڈیسک): ڈسکہ: دو روز قبل سیالکوٹ لاہور موٹروے پر خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعے میں متاثرہ خاتون نے…

June 16, 2023
پاکستان

سندھ کی جامعات میں موسمیاتی تبدیلی کا الگ مضمون پڑھایا جائیگا؛راہو

کراچی (ویب ڈیسک): سندھ حکومت نے موسمیاتی تبدیلی پر آگاہی سے متعلق تمام سرکاری و نجی جامعات میں الگ مضمون…

February 13, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?