Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: خواتین ڈراموں کو ڈرامہ سمجھ کر دیکھیں، ذہن میں ڈرامے نہ بنائیں: فضیلہ قاضی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > خواتین ڈراموں کو ڈرامہ سمجھ کر دیکھیں، ذہن میں ڈرامے نہ بنائیں: فضیلہ قاضی
انٹرٹینمنٹ

خواتین ڈراموں کو ڈرامہ سمجھ کر دیکھیں، ذہن میں ڈرامے نہ بنائیں: فضیلہ قاضی

Published March 15, 2024
Tags: Featured پاکستان کی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی جب وہ فارغ ہوں ڈراموں کو ڈرامہ سمجھ کر دیکھیں عورتیں ان سکیور تب
Share
SHARE

کراچی (شوبز ڈیسک): پاکستان کی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی کا کہنا ہے کہ عورتیں ان سکیور تب ہوتی ہیں جب وہ فارغ ہوں اگر آپ خود کو مصروف رکھیں تو کسی بھی قسم کی ان سکیورٹی دماغ میں پیدا نہیں ہوگی۔فضیلہ قاضی حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں جس دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ آپ کے اندر اتنا صبر اور تحمل کیسے ہے؟ ہمارے معاشرے میں اکثر خواتین عدم تحفظ کا شکار ہوجاتی ہیں، ایسی خواتین کیلئے آپ کا کیا مشورہ ہے کہ انہیں عدم تحفظ کا شکار ہونے سے بچنے کیلئے کیا کرنا چاہیے؟

سوال کے جواب میں فضیلہ قاضی نے کہا کہ ایک رشتے میں چاہے کوئی مرد ہو یا عورت، دونوں کو یہ چاہیے یہ سوچ رکھیں کہ ہم نے اپنی زندگی میں شریک حیات کے طور پر ایک شخص کو شامل کیا ہے، آپ نے اس شخص کی اچھائی اور برائی کو دیکھ کر اس سے شادی کا فیصلہ کیا ہے لیکن اگر اس کے باوجود آپ اس شخص سے ہی عدم تحفظ کا شکار ہیں تو آپ کے گھر کا ماحول خراب ہوگا اور کچھ نہیں ہوگا۔

فضیلہ قاضی کے جواب پر میزبان نے کہا کہ عورت ان سکیور جان کر نہیں ہونا چاہتی بلکہ خود ہوجاتی ہے جس پر فضیلہ قاضی نے جواباً کہا کہ وہ اس لیے کیوں کہ وہ فارغ ہوتی ہیں، آپ کو چاہیے کہ خود کو مصروف رکھیں اگر کوئی عورت کام نہیں کرتی تو شوہر اور بچوں میں خود کو مصروف رکھیں ۔

اداکارہ نے بتایا کہ مجھے بھی میرے شوہر نے شادی کے 4 سے 5 سال تک کام کی اجازت نہیں دی، اس دوران میں اپنے بچوں کے سارے کام خود کرتی تھی ان کا ٹیوشن مدرسہ سب خود کیا کرتی تھی، عورتوں کو چاہیے کہ اگر وہ کام نہیں بھی کرتیں تو گھر میں اتنا مصروف ہوجائیں کہ آپ کے پاس کسی بھی غلط چیز کو سوچنے کا وقت نہ بچے۔

فضیلہ قاضی نے آج کےماحول پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر آج کوئی بیوی گھر میں بیٹھی ہے، بچے کو اس نے موبائل لگا کر ایک طرف بٹھا دیا ہے اور خود ٹی وی کے آگے بیٹھی ہے تو ایسی عورتوں کے ذہن میں سازشیں ہی تیار ہوتی ہیں، ایسی عورتیں اگر ڈراموں میں کوئی واقعہ دیکھ لیں ان کے ذہن میں بھی ڈرامے بننا شروع ہوجاتے ہیں لہٰذا ہمیں چاہیے کہ ڈراموں کو ڈرامہ سمجھ کر دیکھیں۔

TAGGED:Featuredپاکستان کی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضیجب وہ فارغ ہوںڈراموں کو ڈرامہ سمجھ کر دیکھیںعورتیں ان سکیور تب
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article قومی اسمبلی:غزہ میں اسرائیلی بربریت کیخلاف متفقہ قراردادمنظور، حکومت عالمی برادری پر زور دے؛ متن
Next Article چیٹ جی پی ٹی کی خالق کمپنی نے انسان نما نیا روبوٹ تیار کرلیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

رفح: خوراک کی تقسیم کے مراکز پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ؛11 شہید اور 105 زخمی

غزہ (ویب ڈیسک): اسرائیلی فوج نے رفح میں خوراک کی تقسیم کے ایک مرکز جب کہ دوسرے علاقے میں خوراک…

March 14, 2024
انٹرٹینمنٹ

یش راج فلمز رنویر سنگھ پر برہم، آئندہ لانچ نہ کرنے کا فیصلہ

ممبئی(شوبز ڈیسک): مسلسل 4 فلاپ فلمیں دینے کے بعد بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کو ’’یش راج فلمز‘‘ نے لانچ…

April 16, 2023
پاکستان

قلندر کے سالانہ عرس مبارک کا آغاز ہوگیا، گورنر سندھ نے افتتاح کیا

سیہون (ویب ڈیسک): حضرت لعل شہباز قلندر کے 771 ویں سالانہ عرس مبارک کا آغاز آج سے ہوگیا ہے۔تفصیلات کے…

March 11, 2023
پاکستان

عمران خان کو دوپہر میں دیسی مرغی، مٹن، شام میں دلیہ، ناریل پانی، انگور دیے جاتے ہیں: جیل انتظامیہ

(ویب ڈٰیسک): راولپنڈی کی اڈیالہ جیل انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے متعلق پارٹی رہنماؤں کی…

October 19, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?