کراچی (شوبز ڈیسک): ورلڈ کلچر فیسٹیول میں آج پاکستانی تھیٹر پلے ’کراچی کا بچھو‘ پیش کیا جائے گا.جیو نیوز اور کراچی آرٹس کونسل کے اشتراک سے جاری عالمی ثقافتی میلے کے دوسرے ہفتے میں پاکستان سمیت بین الاقوامی تھیٹرپلے، میوزک کنسرٹ اور قوالی پیش کی جائیں گی۔آرٹس کونسل آف پاکستان میں 26 ستمبرسے شروع ہونے والا 35 روزہ ’ورلڈ کلچر فیسٹیول‘ 30 اکتوبر تک جاری رہے گا۔
ورلڈ کلچر فیسٹول: چوتھے روز مسکراہٹوں میں چھپے سنجیدہ پیغامات پرمبنی تھیٹر پلے پیش کیے گئے
ورلڈ کلچر فیسٹیول میں آج پاکستانی تھیٹر پلے ’کراچی کا بچھو‘ پیش کیا جائے گا جب کہ فیسٹیول کے دوسرے ہفتے میں پاکستان سمیت بین الاقوامی تھیٹرپلے،میوزک کنسرٹ اور قوالی پیش کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی میں 40 ممالک کی نمائندگی ہے۔
ورلڈ کلچر فیسٹیول میں 100سے زائد کلچرل پرفارمنسز ہوں گی اور فیسٹیول میں 450 سے زائد فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔