Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ورلڈ کپ: بھارت کو چھٹی بار شکست، آسٹریلیا چھٹی بار کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > ورلڈ کپ: بھارت کو چھٹی بار شکست، آسٹریلیا چھٹی بار کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا
کھیل

ورلڈ کپ: بھارت کو چھٹی بار شکست، آسٹریلیا چھٹی بار کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا

Published November 19, 2023
Tags: Featured فائنل ہارنے والی ٹیم کو 20 لاکھ ڈالرز ملیں گے فیورٹ ہونے کے باوجود وہ ٹورنامنٹ جیتنے میں ناکام رہی ورلڈ کپ کے لیے ایک کروڑ ڈالرز کی انعامی رقم کا اعلان
Share
SHARE

احمد آباد (اسپورٹس ڈیسک): اتوار کو ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی بار ورلڈکپ ٹائٹل اپنے نام کرلیا اور بھارتی ٹیم ایک بار پھر آئی سی سی ایونٹ جیتنے میں ناکام رہی۔اتوار کو ورلڈکپ کے فائنل سے پہلے بھارت پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہا، گروپ اسٹیج کے 9 میچز اور پھر سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی لیکن پھر فائنل میں ایک بار پھر بھارتی ٹیم کو شکست کا مزہ چکھنا پڑا۔آسٹریلیا آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈکپ کے فائنل میں ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست اور میزبان ٹیم بھارت کو 6 وکٹوں سے ہرا کر چھٹی بار کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا۔

AUSTRALIA ARE THE 2023 CHAMPIONS!

1987
1999
2003
2007
2015
𝟐𝟎𝟐𝟑

A cricketing nation like no other 🙇#CWC23 #CWC23Final #INDvAUS pic.twitter.com/XSTG7hLGNl

— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 19, 2023

آئی سی سی ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ اور لبوشین نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کے ارمانوں پر پانی پھیر کر ورلڈکپ 2023 کا ٹائٹل آسٹریلیا کے نام کر وا دیا۔

اتوار کو ورلڈکپ کا فائنل احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلیا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کی پوری ٹیم 50 اوورز میں 240رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ، کے ایل راہول 66 اور ویرات کوہلی 54 رنز بناکر نمایاں رہے۔

آسٹریلیا نے بھارت کو 241 رنز کا ہدف ٹریوس ہیڈ اور لبوشین کی بہترین بیٹنگ کی بدولت 43 اوورز میں پورا کیا، ہدف کے تعاقب میں ہیڈ نے مشکل وقت میں سنچری اور لبوشین نے ففٹی کر کے اپنی ٹیم کو ورلڈکپ جتوانے میں اہم کر دار ادا کیا۔

ٹریوس ہیڈ نے 120 گیندوں پر شاندار 137 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ لبوشین نے 58 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے چھٹی بار آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے، کینگروز نے 1987، 1999، 2003، 2007، 2015 اور اب 2023 میں ورلڈکپ ٹرافی اٹھائی ہے۔

احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ایک لاکھ 32 ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہے، فائنل دیکھنے اسٹیڈیم میں بھارتی مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی جن میں کئی مشہور شخصیات بھی شامل تھے۔

آسٹریلیا کے خلاف بھارت کا آغاز جارحانہ رہا، اوپنر شبمن گل تو 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے لیکن کپتان روہت شرما نے پورے ٹورنامنٹ کی طرح فائنل میں بھی دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا لیکن پھر وہ 31 گیندوں پر 47 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

2 وکٹیں گرنے کے بعد آسٹریلوی بولرز پورے میچ میں بھارتی بیٹرز پر حاوی رہے اور انہیں کھل کر نہ کھیلنے دیا۔ ویرات کوہلی اور کے ایل راہول نے سنگل ڈبلز کرکے لمبی شراکت داری بنانے کی کوشش کی لیکن پھر کوہلی بھی 54 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ راہول بھی 66 رنز پر پویلین لوٹے۔

اس کے علاوہ سوریا کمار یادیو 18، رویندرا جڈیجا 9،محمد شامی نے6 رنز بنائے، شریاس آئیر نے4 رنز اسکور کیے۔جسپریت بمرا نے ایک رن بنایا، کلدیپ یادیو 10 اور محمد سراج نے 9 رنز بنائے۔

یوں بھارتی ٹیم مقررہ اوورزمیں 240 رنزبناکرآؤٹ ہوگئی۔

آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ایڈم زیمپا اور گلین میکسویل کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

بھارت کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کا آغاز اچھا نہ تھا، صرف 47 کے مجموعی اسکور پر 3 آسٹریلوی بیٹر بھارتی بولر کا شکار بنے، اوپنر ڈیوڈ وارنر 7، مچل مارش 15 اور اسٹیو اسمتھ 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

3 وکٹیں گرنے کے بعد لبوشین اور ٹریوس ہیڈ نے شاندار شراکت داری بنائی اور احمد آباد کے میدان میں بیٹھے ایک لاکھ سے زائد بھارتی شائقین کو خاموش کر ادیا۔ دونوں بیٹرز نے تحمل کے ساتھ بیٹنگ کی اور گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش شاٹس بھی لگائے۔

لبوشین اور ٹریوس ہیڈ کے درمیان 192 رنز کی میچ وننگ شراکت داری قائم ہوئی جس نے بھارت کے ورلڈکپ جیتنے کے خواب چکنا چور کر دیے۔

ٹریوس ہیڈ نے 137جبکہ لبوشین نے 58رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، گلین میکسویل 2 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

واضح رہے کہ فائنل سے پہلے بھارت پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہا، گروپ اسٹیج کے 9 میچز اور پھر سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔

موجودہ ورلڈ کپ کے لیے آئی سی سی نے مجموعی طور پر ایک کروڑ ڈالرز کی انعامی رقم کا اعلان کیا۔

فائنل جیتنے والی ٹیم کے لیے 40 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم کا اعلان کیا گیا جب کہ فائنل ہارنے والی ٹیم کو 20 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔

بھارتی ٹیم نے 2013 کی چیمپئن ٹرافی جیتنے کے بعد سے 10 آئی سی سی ایونٹس کھیلے اور ہر بار فیورٹ ہونے کے باوجود وہ ٹورنامنٹ جیتنے میں ناکام رہی۔

گزشتہ 10 آئی سی سی ایونٹس میں بھارت کی کارکردگی:
2014 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں شکست، 2015 کے ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست، 2016 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست، 2017 کی چیمپئن ٹرافی کے فائنل میں شکست، 2019 کے ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست، 2021 کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں شکست، 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں ہی باہر، 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست، 023 میں آئی سی سی ورلڈ چیمپئن شپ میں شکست، 2023 میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں شکست.

TAGGED:Featuredفائنل ہارنے والی ٹیم کو 20 لاکھ ڈالرز ملیں گےفیورٹ ہونے کے باوجود وہ ٹورنامنٹ جیتنے میں ناکام رہیورلڈ کپ کے لیے ایک کروڑ ڈالرز کی انعامی رقم کا اعلان
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بلوچستان: کیچ میں سڑک کنارے بم دھماکہ، 3 افراد جاں بحق
Next Article چین میں اسلامی ممالک کے وزرا کا اجلاس، غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

عدالتی اصلاحات بل: فل کورٹ بنانے اور جسٹس مظاہرکو ہٹانے کی استدعا مسترد

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 (چیف جسٹس کے اختیارات یا عدالتی اصلاحات بل) کے…

May 2, 2023
پاکستان

نامزد وزیراعلٰی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری

(ویب ڈیسک): مظفر آباد: آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخواہ کے نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے وارنٹ…

February 15, 2024
کھیل

ملتان ٹیسٹ: پہلی اننگز میں پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف بیٹنگ، شان کی سنچری

(ویب ڈٰیسک): ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کی پہلی اننگز میں انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور گرین کیپس نے…

October 7, 2024
انٹرٹینمنٹ

عیدالاضحیٰ پر شاہ رخ اور سلمان خان کے ایک جیسے انداز کے چرچے

(ویب ڈیسک): ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور دبنگ اسٹار سلمان خان نے عید پر ایک جیسا انداز…

June 18, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?