Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: رواں موسم گرما میں بدترین ہیٹ ویو: بھارت میں 100، مکہ مکرمہ میں922 افراد ہلاک، 35 پاکستانی حاجی ہلاک ہونے کی تصدیق
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > رواں موسم گرما میں بدترین ہیٹ ویو: بھارت میں 100، مکہ مکرمہ میں922 افراد ہلاک، 35 پاکستانی حاجی ہلاک ہونے کی تصدیق
پاکستاندنیاصحت

رواں موسم گرما میں بدترین ہیٹ ویو: بھارت میں 100، مکہ مکرمہ میں922 افراد ہلاک، 35 پاکستانی حاجی ہلاک ہونے کی تصدیق

Published June 20, 2024
Tags: 100 سے زائد افراد ہلاک 50 ڈگری سینٹی گریڈ Featured بھارت میں‌ 40 ہزار سے زائد لوگ متاثر جاں بحق حاجیوں کی تعداد 922 رواں موسم گرما میں ہیٹ اسٹروک ہیٹ ویو سے 35 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق
Share
SHARE

نیو دہلی – مکہ مکرمہ-اسلام آباد (ویب‌ڈیسک): بھارت میں رواں موسم گرما میں ہیٹ اسٹروک سے 40 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے اور 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملک جہاں بدترین ہیٹ ویو سے گزر رہا ہے وہیں کچھ علاقوں میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال کا بھی سامنا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کے شمالی علاقہ جات میں طویل ہیٹ ویو ریکارڈ کی گئی جس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔مکہ مکرمہ میں رواں حج سیزن کے دوران ہیٹ ویو سے جاں بحق حاجیوں کی تعداد 922 ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ جبکہ اسلام آباد سے وزارت مذہبی امور نے حج کے دوران ہیٹ ویو سے 35 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔

انتظامیہ نے بتایا کہ ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ مریضوں کا اسپتال میں رش لگا ہوا ہے، گرمی کی وجہ سے مارچ سے لے کر 18 جون تک 40 ہزار سے زائد لوگ متاثراور 100 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔اسی حوالے سے وزیر صحت نے بتایا کہ دارالحکومت نئی دہلی کے اسپتالوں میں مریضوں کیلئے بستر کم پڑ گئے ہیں اور اسپتالوں میں پانی کی کمی کا بھی سامنا ہے جس پر وزیر صحت نے وفاقی اور ریاستی اداروں کو فوری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب غیر سرکاری تنظیم کے مطابق شدید گرمی سے جانور بھی متاثر ہوئے ہیں اور گرمی کے سبب آسمان سے پرندے گرنے کے واقعات بھی رونما ہوئے ہیں۔

مکہ مکرمہ میں رواں حج سیزن کے دوران ہیٹ ویو سے جاں بحق حاجیوں کی تعداد 922 ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حج سیزن کے دوران گرمی سے جاں بحق ہونے والے حاجیوں کی تعداد 922 تک جا پہنچی ہے۔

عرب سفارتکار کا کہنا ہے کہ جاں بحق مصری حاجیوں کی تعداد ہی کم سے کم 600 تک ہے۔

فرانسیسی خبرایجنسی کے مطابق جاں بحق دیگر حاجیوں کا تعلق اردن، انڈونیشیا، ایران، سینیگال، تیونس اور عراق سے ہے۔ تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ان ملکوں کے حاجیوں کی اموات ہیٹ ویو ہی سے ہوئی یا نہیں۔ اردن کے 20 لاپتا حاجیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اس سال 18 لاکھ افراد نے حج کا فریضہ انجام دیا۔ حج کے دوران درجہ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔

یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ سعودی عرب نے اموات سے متعلق معلومات نہیں دی ہیں تاہم اتوار کو کہا گیا تھا کہ گرمی کی وجہ سے 2700 افراد تھکن میں مبتلا ہوئے تھے۔

جبکہ اسلام آباد سے وزارت مذہبی امور نے حج کے دوران ہیٹ ویو سے 35 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔پاکستان کے حج مشن کے ڈائریکٹر جنرل عبدالوہاب سومرو کے مطابق حج کے دوران درجہ حرارت 50 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جس کے سبب یہ ایک مشکل حج تھا۔انہوں نے بتایا کہ منیٰ میں 4، عرفات 3 اور مزدلفہ میں 2 پاکستانیوں کی اموات ہوئیں جب کہ 20 پاکستانی حجاج کی اموات مکہ اور 6 مدینہ میں ہوئیں۔

عبدالوہاب سومرو نے عازمین کوبے یارومددگار چھوڑنے کے سوشل میڈیا الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ ہم سعودی حکومت کی معلومات پربھروسہ اوربعدازاں خود بھی تصدیق کرتے ہیں۔ادھر وزارت مذبہبی امور کا کہنا ہےکہ کسی بھی حاجی کی وفات ہونے پر ہمیں اطلاع دی جاتی ہے اور سعودی حکومت کے نظام کے تحت ورثاء سے تدفین کی اجازت مانگی جاتی ہے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق وفات پا جانے والے حاجی کو بعد میں غسل دے کر حرمین میں نماز جنازہ ادا کرکے تدفین کی جاتی ہے یا پھر وارثین کی خواہش کے مطابق حاجی کی میت پاکستان پہنچانے کے انتظامات کیے جاتے ہیں، سعودی حکومت ان معاملات میں ہمارے ساتھ تعاون کرتی ہے۔

TAGGED:100 سے زائد افراد ہلاک50 ڈگری سینٹی گریڈFeaturedبھارت میں‌ 40 ہزار سے زائد لوگ متاثرجاں بحق حاجیوں کی تعداد 922رواں موسم گرما میں ہیٹ اسٹروکہیٹ ویو سے 35 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article عید پر 1 لاکھ44 ہزار ٹن کچرا اٹھایا، جتنا لاہور ہے اتنا بڑا تو گلستان جوہر ہے،عملے نےبطور ہیرو کام کیا؛ میئر کراچی
Next Article سپر ایٹ راؤنڈ: بھارت نے افغانستان کو 47 رنز سے ہرادیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

اہلکاروں کے اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی؛ IG سندھ

کراچی(ویب ڈیسک): دوران ڈیوٹی پولیس اہلکاروں کے اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔ آئی جی سندھ آفس…

February 22, 2023
پاکستانتازہ ترین

حکومت کا گرائیوں کو تحفہ:لاہور اور پنڈی کیلیےعید پر 3 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

کراچی(ویب ڈیسک): پاکستان ریلوے نے عید الفطر کے موقع پر کراچی سے 3 عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا۔ترجمان…

March 19, 2025
صحت

کووڈ-19 میں پھراضافہ، ایک ہی دن میں 168 نئے کیسز رپورٹ

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24…

March 24, 2023
پاکستانصحت

کراچی یکے بعد دیگرے وائرس کی زد میں: ’زیکا وائرس‘ کی موجودگی کابھی انکشاف

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): 2021 میں کراچی میں پھیلنے والی وائرل بیماری کا معمہ حل ہوگیا۔نجی یونیورسٹی کے محققین نےکراچی میں…

June 29, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?