Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ہالیجی جھیل: مقامی باشندوں کےراستے بلاک، AYکمپنی کی زیادتیوں سےنجات دلائی جائے؛متاثرین کی وزیر اعلیٰ سندھ سے اپیل
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > ہالیجی جھیل: مقامی باشندوں کےراستے بلاک، AYکمپنی کی زیادتیوں سےنجات دلائی جائے؛متاثرین کی وزیر اعلیٰ سندھ سے اپیل
پاکستانتازہ ترین

ہالیجی جھیل: مقامی باشندوں کےراستے بلاک، AYکمپنی کی زیادتیوں سےنجات دلائی جائے؛متاثرین کی وزیر اعلیٰ سندھ سے اپیل

Published July 22, 2025
Tags: اے وائی کمپنی انتظامیہ کی زیادتیوں سے نجات دلائی جائے اے وائی کمپنی کی انتظامیہ مقامی باشندوں کی سڑکیں اور راستے بلاک ہالیجی جھیل
Share
SHARE

ٹھٹہ (ویب‌ڈیسک): ہالیجی جھیل کے قریب قائم اے وائی کمپنی کی انتظامیہ نے زبردستی، مقامی باشندوں کی سڑکیں اور راستے بلاک کر کے ان کی زندگیاں مشکل بنا دی ہیں، اور اب انہیں ان کے اپنے گاؤں سے بے دخل کرنے اور ان کے گاؤں کی زمینوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ علاقہ مکین سخت پریشان، متاثرین کی فریاد اور انصاف کا مطالبہ. اس حوالے سے ہالیجی جھیل کے قریب گاؤں محمد قاسم میر بحر کے رہائشی شیر محمد میر بحر نے صحافیوں کے سامنے کمپنی پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کا گاؤں محمد قاسم میر بحر پاکستان بننے سے پہلے بھی آباد تھا۔ مگر اےوائی کمپنی کی انتظامیہ نے گاؤں کے قریب زمین خرید کر اب مقامی لوگوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔مقامی باشندوں کو غیر معقول طور پر ہراساں کرنے اور ان کی سڑکیں بلاک کرنے کے بعد اب وہ انہیں اپنے ہی گاؤں اور گھروں سے بے دخل کرنا چاہتے ہیں اور ان کی زمین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔

محنت کش شیر محمد میر بحر نے کہا کہ ان کا ذریعہ معاش ماہی گیری سے اپنے بچوں کی کفالت ہے لیکن مذکورہ کمپنی کی انتظامیہ ہم سے روزگار کا یہ حق بھی چھین کر ہمیں بھوک اور بدحالی کی طرف دھکیلنا چاہتی ہے لیکن ہم کسی صورت اپنے گھر اور گاؤں خالی نہیں کریں گے۔

شیر محمد میربحر نے کہا کہ اس سے قبل مذکورہ کمپنی کی انتظامیہ نے سینکڑوں ایکڑ سرکاری اراضی، محکمہ سیاحت کا ایک بنگلہ سمیت بڑے رقبے پر قبضہ کر رکھا ہے جس سے مقامی لوگوں کا جینا محال ہو گیا ہے اور یہاں تک کہ پانچ مقامی دیہات کی واٹر سپلائی لائن پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔ لیکن کوئی بھی اس قابض کمپنی کی انتظامیہ کے خلاف کارروائی کرنے کو تیار نہیں۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ، ٹھٹھہ کے ڈی سی اور تمام اقتدار میں رہنے والوں سے اپیل کی کہ ان کے ساتھ انصاف کیا جائے، انہیں ان کے اپنے گاؤں سے زبردستی بے دخل ہونے سے بچایا جائے اور کمپنی انتظامیہ کے خلاف کارروائی کرکے انہیں پریشانی سے بچایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے، انہیں اے وائی کمپنی انتظامیہ کی زیادتیوں سے نجات دلائی جائے اور کمپنی انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔کیونکہ اس نے زمینوں پر قبضہ کیا ہوا ہے جس میں سرکاری زمینیں اور سرکاری بنگلے بھی شامل ہیں، انہیں فوری طور پر خالی کرایا جائے اور اسے یہاں سے بے دخل کیا جائے تاکہ مقامی لوگ سکون کی سانس لے سکیں۔

TAGGED:اے وائی کمپنی انتظامیہ کی زیادتیوں سے نجات دلائی جائےاے وائی کمپنی کی انتظامیہمقامی باشندوں کی سڑکیں اور راستے بلاکہالیجی جھیل
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ڈبلیو ڈبلیو ایف کے معروف ریسلر بروک لیسنر کو ‘بین’ کردیا گیا
Next Article عوام کی بدحالی کا بنیادی ذمہ دار جاگیرداری نظام ہے،پی پی پی نےاس نظام کو بڑھاوا دیاہے؛ قادر مگسی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

بلوچستان واقعہ: عدالتی حکم پر خاتون کی قبرکشائی، ملزم سردار شیرباز کا جسمانی ریمانڈ منظور

کوئٹہ (ویب ڈیسک): جوڈیشل مجسٹریٹ نے بلوچستان کے علاقے سنجیدی ڈیگاری میں قتل ہونے والی خاتون کی قبر کشائی کا…

July 21, 2025
پاکستانتازہ ترین

9 مئی؛ حاضر سروس کا کورٹ مارشل ہوسکتا ہے تو ریٹائرڈ کا بھی ہونا چاہیے، جاوید لطیف

لاہور (ویب ڈیسک): وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے پروجیکٹ چیئرمین پی ٹی آئی…

June 28, 2023
پاکستانتازہ ترین

لاہور کے قریب ٹرین کو حادثہ، مسافر محفوظ رہے

لاہور کے قریب کراچی جانے والی ٹرین کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں ٹرین کا انجن اور 2 بوگیاں…

December 19, 2022
پاکستانتازہ ترین

قومی اسمبلی کےاسپیکرراجہ پرویز اشرف رانی پور میں

راںی پور (نجات نیوز): قومی اسمبلی کےاسپیکر راجہ پرویز اشرف رانی پور جیلانی ہاؤس پہنچے. انہوں نے پیپلز پارٹی کے…

December 27, 2022
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?