کراچی (ویب ڈیسک): یہودیوں کے معروف ربی یسریول فیلڈمین نے صیہونی ریاست کے قیام کی مخالفت کرتے ہوئے فلسطینیوں کے حق میں بیان جاری کر دیا۔توراہ جوڈیزم نامی ایک اکاؤنٹ پر معروف یہودی ربی یسریول فیلڈمین کا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ صہیونی یہودیوں کی نمائندگی نہیں کرتے اور نا ہی اس حوالے سے بیان دے سکتے ہیں، ان لوگوں نے اسرائیل پر قبضہ کر رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں رہنے والے یہودیوں کا ماننا ہے کہ تمام زمینیں فلسطینی عوام کو واپس کی جانی چاہئیں، بطور یہودی ہم فلسطینی حکومت میں زیادہ محفوظ رہیں گے۔
Rabbi Yisroel Feldman: “All lands should be returned to the Palestinian people” As Jews, “We will be safer under the Palestinian government”
Jews can never establish a state on earth, the Torah forbids this.
But the zionists came and declared war on the Torah and G-d and… pic.twitter.com/VTkrOPeXt9
— Torah Judaism (@TorahJudaism) October 24, 2023
یہودی ربی نے مزید کہا کہ یہودی کبھی بھی زمین پر ریاست قائم نہیں کر سکتے، تورات اس سے منع کرتی ہے لیکن صیہونیوں نے آکر تورات اور خدا کے خلاف اعلان جنگ کیا اور تورات کے برعکس مقدس سرزمین پر ایک غیر مذہبی صیہونی ریاست قائم کی۔
یہودی ربی کا یہ بھی کہنا تھا ہم چاہتے ہیں کہ صہیونیوں کے قبضے میں لی گئی تمام زمینیں فلسطینی عوام کو واپس کی جائیں کیونکہ ہماری عوام ایک اللہ کو ماننے والے اور ان کا ڈر رکھنے والے عربوں کی زمین پر زیادہ محفوظ ہیں اور ہمارے مذہب کو وہاں زیادہ عزت دی جاتی ہے اور ہم دعا گو ہے کہ ایک بار پھر فلسطینی عوام اور یہودی ایک دوسرے کے ساتھ امن اور خوشحالی کے ساتھ رہیں۔