Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: اس سیارےکے معمر ترین کچھوے کی 190 ویں سالگرہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > تازہ ترین > اس سیارےکے معمر ترین کچھوے کی 190 ویں سالگرہ
تازہ تریندلچسپ و عجیب

اس سیارےکے معمر ترین کچھوے کی 190 ویں سالگرہ

Published December 29, 2022
Tags: 190 ویں سالگرہ Featured فرانسیسی بادشاہت کے دور قدیم اور معمر ترین کچھوے
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): کائنات کے ہزاروں دلچسپ و حیرت انگیز مناظر میں‌سے ایک منظر اس سیارے پر قدیم اور معمر ترین کچھوے کی سالگرہ کا بھی ہے . فرانسیسی بادشاہت کے دور میں پیدا ہونے والے کچھوے کے بارے میں پڑھیں جو اپنی 190 ویں سالگرہ منانے جا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق اس سیارے پر معمر ترین جانور ’جوناتھن‘ نامی کچھوا فرانسیسی بادشاہ نپولین بونا پارٹ کی ہلاکت کے بعد پیدا ہوا تھا جس کی دور دراز جنوبی بحر اوقیانوس میں سینٹ ہیلینا پر کم و بیش 190 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

جنوبی بحر اوقیانوس کا سینٹ ہیلینا وہ علاقہ ہے جہاں شکست خوردہ فرانسیسی شہنشاہ نپولین بونا پارٹ 1821 میں جلاوطنی کی حالت میں ہلاک ہوئے تھے۔

دنیا کے معمر ترین کچھوے کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ 1832 میں پیدا ہوا جس کو 50 برس بعد برطانیہ لایا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کا معمر ترین کچھوا سینٹ ہیلینا کے گورنر کی سرکاری رہائش گاہ پلانٹیشن ہاؤس میں آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہا ہے، جہاں اس کی سالگرہ کی تقریبات منائی جارہی ہے جس میں خصوصی ڈاک ٹکٹ کا اجرا بھی شامل ہے۔

جوناتھن کی سالگرہ کی تقریب کل (4 دسمبر) کو اس کی پسندیدہ خوراک سے بنے ’سالگرہ کیک‘ کے ساتھ منائی جائے گی جبکہ اس کی دیکھ بھال کرنے والوں کو کہنا ہے کہ وہ خاص طور پر گاجر، لیٹش، ککڑی، سیب اور ناشپاتی کھاتا ہے۔

اپنی لمبی عمر کے باوجود وہ ایما نامی مادہ کچھوے کا بھی ساتھی ہے جو محض 50 برس کی ہیں۔سابق گورنر لیزا فلپس نے کہا معمر ترین کچھوا اس عمر میں بھی مادہ کچھووں سے لطف اندوز ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جوناتھن کو دنیا کے قدیم ترین زمینی جانور کے طور پر گنیز ورلڈ ریکارڈ کا خطاب دیا گیا ہے اور اس ماہ اب تک کا سب سے معمر ترین کچھوا بھی قرار دیا گیا۔

جوناتھن کی خاص دیکھ بھال کرنے والے ایک ریٹائرڈ ویٹرنری اہلکار جو ہولنس نے کہا کہ ’جب آپ سوچیں کہ اس کی پیدائش 1832 میں ہوئی تھی تو یہ ضرور خیال آتا ہے کہ دنیا میں کتنی تبدیلیاں آئی ہوں گی۔‘

انہوں نے کہا کہ اس دوران عالمی جنگیں، برطانوی سلطنت کا عروج و زوال، کئی گورنر، بادشاہ اور ملکہ رہ چکے ہوں گے اور یہ بہت غیر معمولی پہلو ہے۔

TAGGED:190 ویں سالگرہFeaturedفرانسیسی بادشاہت کے دورقدیم اور معمر ترین کچھوے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ازبکستان:بھارتی کمپنی کا کھانسی کا شربت پینے سے 18 بچے ہلاک
Next Article نصیر آبادمیں36 غریب اور لاوارث جوڑوں کی اجتماعی شادیاں
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دلچسپ و عجیب

بھارت: آئی ٹی یونیورسٹی میں‌طلبہ کے کھانے سے مینڈک نکل آیا

بھوبنیشور (ویب ڈیسک): بھارت کی انجینئرنگ یونیورسٹی میں طلبہ کو دیے جانے والے کھانے سے مردہ مینڈک نکل آیا۔بھارت کے…

September 25, 2023
پاکستانتازہ ترین

آزادکشمیر میں برفباری، سڑکیں بند ، شدیدٹھںڈ

کراچی (ویب مانیٹرنگ ڈیسک): آزادکشمیرکے مختلف اضلاع میں برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔ وادی نیلم میں شاردہ کو…

January 11, 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

نئی خلائی تحقیق: ’وارم ہول‘سے زمین پر پیغام بھیجنا ممکن ہے

کراچی (ویب ڈیسک): ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگر کوئی خلاء میں موجود ’وارم ہول‘ میں گرجائے…

January 5, 2023
دلچسپ و عجیب

2 سالہ بچے کے پیٹ سے انجیکشن کی 8 سوئیاں نکل آئیں‌

لیما (ویب ڈیسک): شمال مشرقی پیرو میں ڈاکٹروں نے 2 سالہ لڑکے کی جان بچا لی جس نے کھیلتے ہوئے…

September 19, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?