Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: 1 دن میں 500 روسی فوجی ہلاک و زخمی کیے ہیں؛ یوکرین کا دعویٰٰ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > 1 دن میں 500 روسی فوجی ہلاک و زخمی کیے ہیں؛ یوکرین کا دعویٰٰ
دنیا

1 دن میں 500 روسی فوجی ہلاک و زخمی کیے ہیں؛ یوکرین کا دعویٰٰ

Published March 12, 2023
Tags: Featured باخموت میں جنگ جاری شہر اور دیہات کھنڈرات بن گئے
Share
SHARE

باخموت (ویب ڈیسک): یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ اُس کی افواج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مشرقی شہر باخموت میں لڑائی کے دوران 500 سے زائد روسی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کیا ہے۔خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے یوکرینی فوج کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ روسی فوج کو بھاری جانی نقصان پہنچایا گیا۔

یوکرین کے مشرقی ڈونباس خطے میں واقع باخموت شہر کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے روسی افواج کئی ماہ سے حملے کر رہی ہیں۔روئٹرز کے مطابق دونوں اطراف نے اس دوران ایک دوسرے کو بھاری جانی نقصان پہنچانے کے دعوے کیے ہیں تاہم درست تعداد کی تصدیق بہت مشکل ہے۔

یوکرین کے مشرقی محاذ پر برسر پیکار افواج کے ترجمان سرہی چیریواتی نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران روسی افواج نے 16 حملے کیے جبکہ باخموت شہر کے قریب 23 مختلف مقامات پر لڑائی ہو رہی ہے۔

انہوں نے نیشنل پارلیمنٹ ٹی وی چینل کو بتایا کہ ’لڑائی کے دوران دشمن کے 221 فوجی مارے گئے جبکہ 314 کو مختلف نوعیت کے زخم آئے۔‘ترجمان کے بیان سے یہ واضح نہیں ہے کہ ان کا اشارہ جمعے سے ہونے والی ہلاکتوں کے بارے میں ہے یا تازہ ترین 24 گھنٹوں کے دوران اموات کی بات کر رہے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق فوری طور پر اس دعوے کی تصدیق نہیں کی جا سکی۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ایک مشیر نے جمعے کو کہا تھا کہ اُن کی افواج نے باخموت میں جنگ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ وہاں روسی افواج کی بہترین یونٹس کو بھاری نقصان پہنچ رہا ہے۔

ماسکو کا کہنا ہے کہ باخموت پر قبضہ یوکرین کے دفاع میں ایک بڑی دراڑ ڈالنے جیسا ہوگا جس کے بعد مشرقی حصے ڈونباس کے انڈسٹریل علاقے کو مکمل طور پر حاصل کیا جا سکے جو ایک بڑا ہدف ہے۔

گزشتہ برس فروری میں یوکرین پر روس کے حملے کے بعد دسیوں ہزار افراد مارے جا چکے ہیں، دسیوں لاکھ بے گھر ہوئے جبکہ یوکرین کے بڑے شہر اور دیہات کھنڈرات میں بدل چکے ہیں۔

TAGGED:Featuredباخموت میں جنگ جاریشہر اور دیہات کھنڈرات بن گئے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سعودی عرب میں کورونا کی نئی لہر، 96 نئے کیسز ظاہر
Next Article پاکستان میں رمضان کی آمد “مرحبا” کے بجائے “منافع، منافع”
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

گرفتاری سے بچنے کیلئےعمران نےہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے گرفتاری اور تادیبی کارروائیوں سے…

March 7, 2023
پاکستان

استعفوں کی تصدیق: پی ٹی آئی کی ٹال مٹول، اسپیکر سے ملنے نہ آئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک): اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر…

December 28, 2022
دنیا

اسرائیلی فوج کی پہلے بمباری، پھر غزہ کے الشفا اسپتال سے انخلا میں تعاون کی پیشکش

(ویب ڈیسک ): اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک بار پھر اسپتالوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بچوں…

November 12, 2023
دنیا

غزہ میں جاری قتل عام صرف امریکا ہی روک سکتا ہے: ایمنسٹی انٹرنیشنل

نیو یارک (ویب ڈیسک): انسانی حقوق کے حوالے سے کام کرنے والی بین الاقوامی غیر سرکاری فلاحی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل…

December 24, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?