Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کنگز کو 3 رنز سے ہرادیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کنگز کو 3 رنز سے ہرادیا
کھیل

سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کنگز کو 3 رنز سے ہرادیا

Published February 22, 2023
Tags: 3 رنز سے شکست Featured سنسنی خیز مقابلے کنگز کو ہرادیا
Share
SHARE

کراچی (اسپورٹس ڈیسک)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو ہرادیا۔ملتان کے 197 رنز کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بناسکی اور یوں اسے 3 رنز سے شکست ہوئی۔

ملتان میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانزکے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور ملتان نے پہلے کھیلتے ہوئے 196 رنز اسکور کیے۔

A rollicking ton by skipper @iMRizwanPak and a wonderful fifty from @shani_official gets @MultanSultans to a mammoth total 👏

Can @KarachiKingsARY chase this down?#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #MSvKK pic.twitter.com/eWUBrdibLQ

— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 22, 2023

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے شاندار سنچری اسکور کی۔ رضوان 64 گیندوں پر 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 110 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ شان مسعود نے 51 اور ریلی روسو نے 29 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے، کراچی کی جانب سے محمد عمر اور شعیب ملک نے ایک ایک وکٹ لی۔

ملتان کے 197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی اننگز کا آغاز شاندار رہا، پہلی وکٹ پر 72 رنز کی شراکت قائم ہوئی اور میتھیو ویڈ 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جیمز ونس 75 رنز بناکر رنز آؤٹ ہوئے۔

حیدر علی بھی 12 رنز اور شعیب ملک 13 بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ کپتان عماد وسیم اور بین کٹنگ نے سلطانز کے بولر کے سامنے مزاحمت کی لیکن بین کٹنگ بھی 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

عماد وسیم نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی تاہم ٹیم کو ایک بار پھر فتح نہ دلا سکے۔ کنگز کو آخری اوور میں 15 رنز درکار تھے لیکن کراچی کی ٹیم مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنا سکی اور یوں اسے 3 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

عماد وسیم 46 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ملتان کی جانب سے عباس آفریدی نے 2، اسامہ میر اور خوشدل شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

خیال رہے کہ ملتان سلطانز رواں سیزن کی ٹاپ ٹیم ہے، اس نے 5 میچز کھیلے ہیں اور صرف ایک میں شکست ہوئی ہے۔ کراچی کنگز بھی 5 میچز کھیل چکی جن میں سے اُسے 4 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

TAGGED:3 رنز سے شکستFeaturedسنسنی خیز مقابلےکنگز کو ہرادیا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سندھی عوام کی محبت کسی بھی آسائش سے ہزارگنا بہتر ہے ؛ زین شاہ
Next Article خاتون سمیت3 افراد کے قتل کے الزام میں سردار کھیتران گرفتار
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

پالیسی امور سے زیادہ نجی معاملات پر گفتگو

(ویب ڈیسک ):امریکی صدارتی انتخابات سے قبل امریکی صدر جوبائیڈن اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والے…

June 28, 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

اپالو 11 سےچاند پر قدم رکھنیوالےایلڈرین کی93 سال کی عمر میں شادی

لاس اینجلس (ٹیک ڈیسک) سنہ 1969 کے اپالو 11 مشن کے ذریعے چاند پر قدم رکھنے والے تین امریکی خلابازوں…

January 23, 2023
پاکستانکھیل

انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ: مصر کے کریم الباربری کو شکست،پاکستان کے احسن ایاز فائنل میں پہنچ گئے

نیویارک (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان کے احسن ایاز نے امریکا میں جاری 247 انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ…

September 15, 2024
انٹرٹینمنٹ

فہد مصطفیٰ کیساتھ خاندانی دشمنی ہے؛ ندا یاسر کا پوڈکاسٹ میں انکشاف

کراچی (شوبز ڈیسک): پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر نے اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ کے ساتھ خاندانی…

November 13, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?