کراچی (ویب ڈیسک): ایئر کے نام سے ریلیز کی جانے والی ڈاکو مینٹری اس وقت منظر عام پر لائی گئی ہے کہ جب روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔
ڈاکو مینٹری میں صدر زیلنسکی نے واضح طور پر کہا ہے کہ روس کے صدر پیوٹن کی قیادت کی کمزوری دراصل ان کے قریبی احباب میں سے کسی ایک کو اس بات پر مجبور کرے گی کہ وہ ان کے خلاف انتہائی قدم اٹھائے۔
میڈیا کے مطابق یوکرین کے صدر نے دعویٰ کیا کہ جب پیوٹن کی کمزوری کو روس میں شدت سے محسوس کیا جائے گا تو نتیجتاً شکاری دوسرے شکاری کو کھا جائے گا اور قاتل کو قتل کرنے کی وجہ بھی ڈھونڈ لی جائے گی۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل سابق امریکی صدر کے سابق مشیر برائے قومی سلامتی جان بولٹن نے بھی روسی صدر پیوٹن کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔
روس کے وزیر خارجہ نے بھی اسی قسم کے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ کی صدر پیوٹن کو قتل کرنے کی کوشش ہے۔