Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ٹوئٹر صارفین ہوجائیں‌ہوشیار، آپ کا اکاؤنٹ ہیک تو نہیں‌ہوگیا؟
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > سائنس و ٹیکنالوجی > ٹوئٹر صارفین ہوجائیں‌ہوشیار، آپ کا اکاؤنٹ ہیک تو نہیں‌ہوگیا؟
سائنس و ٹیکنالوجی

ٹوئٹر صارفین ہوجائیں‌ہوشیار، آپ کا اکاؤنٹ ہیک تو نہیں‌ہوگیا؟

Published March 21, 2023
Tags: Featured اکاؤنٹ پر کوئی بھی رسائی حاصل کر سکتا ہے موبائل گم ہوتو ٹوئٹر کو محفوظ نہیں رکھا جا سکتا
Share
SHARE

کراچی (ٹیک ڈیسک): مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کی جانب سے 20 مارچ سے دنیا بھر میں دو عنصری تصدیقی عمل (two factor authentication) فیچر مفت میں ختم کردیا گیا، تاہم ٹوئٹر بلیو صارفین یعنی ماہانہ فیس ادا کرنے والے مذکورہ فیچر کو استعمال کر سکیں گے۔اس فیچر کے تحت صارفین جب بھی ٹوئٹر اکاؤنٹ سائن ان کرتے ہیں، تب انہیں اپنے موبائل پر ایک کوڈ موصول ہوتا ہے، جسے وہ لاگ ان کے وقت استعمال کرتے ہیں۔

مذکورہ طریقہ کار کے تحت ٹوئٹر اکاؤنٹس کو انتہائی محفوظ سمجھا جاتا تھا، کیوں کہ کوئی دوسرا فرد کسی کے بھی اکاؤنٹ تک تب تک رسائی نہیں کرپاتا تھا جب تک کہ اس کے پاس اُس کا موبائل نہ ہو۔

لیکن اب کمپنی نے مذکورہ ٹو فیکٹر اتھینٹی کیشن (two factor authentication) فیچر کو مفت ٹوئٹر استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ختم کردیا اور 20 مارچ سے دنیا بھر کے کروڑ صارفین مذکورہ فیچر سے محروم ہوگئے۔

اس فیچر کو ختم کرتے ہوئے ٹوئٹر نے اکاؤنٹس کو محفوظ بنانے کے لیے اگرچہ صارفین کو مختلف آپشن دیے ہیں، تاہم اب صارفین مفت میں موبائل پر ایس ایم ایس کے ذریعے کوڈ حاصل نہیں کر سکیں گے۔

لیکن ٹو فیکٹر اتھینٹی کیشن (two factor authentication) کا فیچر ماہانہ فیس دینے والے صارفین کے لیے دستیاب ہوگا اور انہیں معمول کی طرح موبائل پر ایس ایم ایس کوڈ موصول ہوگا۔

مذکورہ فیچر سے محروم ہونے والے صارفین اب ٹوئٹر کی سیٹنگ میں جاکر روایتی طریقے سے اپنے اکاؤنٹ کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔

صارفین اپنے اکاؤنٹ کو محفوظ بنانے کے لیے اکاؤنٹ سیٹنگ میں جا کر پرائیویسی اور سیکیورٹی کے آپشن میں جاکر اکاؤنٹ کو محفوظ بنانے کے مختلف آپشن استعمال کر سکتے ہیں۔مذکورہ سیٹنگ میں جاکر صارفین ’اتھینٹی کیشن ایپ‘ اور ’سیکیورٹی کیز‘ کے آپشن کو استعمال کر سکتے ہیں۔

’اتھینٹی کیشن ایپ‘ کا فیچر اس وقت ہی کام کرے گا جب کہ صارفین اپنے موبائل میں کوئی بھی اتھینٹی کیشن ایپ ڈاؤن لوڈ کریں گے اور اس کے ذریعے ٹوئٹر کو استعمال کریں گے۔

مذکورہ ’اتھینٹی کیشن ایپلی کیشنز‘ بالکل ایسے ہی کام کرتی ہیں جیسے ایپ لاک کی ایپلی کیشنز کام کرتی ہیں۔تاہم ماہرین کے مطابق مذکورہ طریقے سے موبائل گم ہوجانے کے بعد ٹوئٹر کو محفوظ نہیں رکھا جا سکتا اور اکاؤنٹ پر کوئی بھی رسائی حاصل کر سکتا ہے۔

دوسرے آپشن کے تحت صارفین ’سیکیورٹی کیز‘ کو ’کیز یو ایس بی‘ میں منتقل کر کے اسی کوڈ نمبر کو لاگ ان کے وقت استعمال کر سکیں گے۔

تاہم مفت ٹوئٹر استعمال کرنے والے صارفین کو دیے گئے دونوں آپشنز کو اکاؤنٹس کی سیکیورٹی کے لیے بیکار سمجھا جا رہا ہے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ اس سے اکاؤنٹس محفوظ نہیں ہوں گے اور ان کے ہیک ہونے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔

TAGGED:Featuredاکاؤنٹ پر کوئی بھی رسائی حاصل کر سکتا ہےموبائل گم ہوتو ٹوئٹر کو محفوظ نہیں رکھا جا سکتا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article تاجر نے میسی کے مداح کو فٹبال تھیم والا گھر تحفے میں دیدیا
Next Article گلستان جوہر کراچی: ٹارگٹڈ حملے میں عالم دین صوفی عبدالقیوم قتل
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

اسٹریٹ کرائمز کی وجہ غربت ہے؛ شرجیل میمن

کراچی: سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے غربت کو اسٹریٹ کرائمز کی وجہ قرار دیا ہے۔ ایک نجی چینل…

December 20, 2022
پاکستانصحت

کراچی: ڈاؤ یونیورسٹی نےکتےکےکاٹنےکی ویکسین ’ڈاؤ ریب‘ تیار کرلی

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): ڈاؤیونیورسٹی نے کتےکے کاٹنےکی اینٹی ریبیز ویکسین ’ڈاؤ ریب‘ تیار کرلی۔ڈاؤ یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق ڈاؤ…

March 19, 2024
پاکستانکاروبار

چیئرمین FBR امجد زبیر کا قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ، حکومت کو دو ہفتوں کا نوٹس

اسلام آباد (ویب ڈیسک): چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) امجد زبیرٹوانہ نے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ…

July 31, 2024
پاکستان

حکومت کی عمران خان کو قید تنہائی میں رکھنے کی تردید، جیل کی تصاویر جاری کردیں

(ویب ڈیسک):وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان تک ان کے وکلا اور اہلخانہ کو رسائی نہ دینے…

June 6, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?