واشنگٹن (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف کا ایک اور امریکی لابنگ فرم کے ساتھ معاہدہ ہوگیا۔لابنگ فرم تحریک انصاف اور امریکا کے درمیان بہتر تعلقات کیلئے کام کرے گی۔ پی ٹی آئی یو ایس اے اور فرم میں معاہدہ فروری میں کیا گیا۔
پی ٹی آئی یو ایس اے اور فرم پرائیا کنسلٹنٹس کے درمیان معاہدہ چھ ماہ کیلئے ہوا ہے اور پی ٹی آئی فرم کو اس مقصد کیلئے 8333 ڈالرز ہر ماہ ادا کریے گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال اگست میں بھی پی ٹی آئی کی جانب سے امریکا میں لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرنے کا انکشاف ہوا تھا۔
دوسری جانب سابق سفیر حسین حقانی نے لابنگ فرم سے متعلق پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
اندرون مُلک بیانیہ ہے کہ امریکہ سے “حقیقی آزادی” چاہئیے۔ اُدھر امریکہ میں لابئسٹوں کو ڈالروں میں ادائیگیاں جاری ہیں۔ عمران خان کی پی ٹی آئی نے امریکہ میں ایک اور لابئیسٹ ہائر کر لیا۔ 🤔 pic.twitter.com/g0vaFzFHA5
— Husain Haqqani (@husainhaqqani) March 22, 2023
ایک بیان میں حسین حقانی کی پی ٹی آئی پر تنقید، انہوں نے کہا کہ اندرون ملک بیانیہ ہے کہ امریکا سے حقیقی آزادی چاہیے، اُدھر امریکا میں لابسٹوں کو ڈالروں میں ادائیگیاں جاری ہیں۔
حسین حقانی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پی ٹی آئی نے امریکا میں ایک اور لابسٹ ہائر کرلیا۔