Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سوڈان میں محصور پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کا پلان کامیاب
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > سوڈان میں محصور پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کا پلان کامیاب
پاکستاندنیا

سوڈان میں محصور پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کا پلان کامیاب

Published April 24, 2023
Tags: Featured پاکستانیوں کی واپسی کا عمل شروع سوڈان میں پاکستانی سفیر کو شاباش
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک : وزیراعظم آفس کے مطابق 427 پاکستانی بحفاظت پورٹ سوڈان پہنچ گئے جہاں سے وہ وطن پہنچیں گے، ان 427 افراد کی رہائش اور خوراک کا انتظام بھی حکومت پاکستان نے کیا ہے۔وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 72 گھنٹے سے جاری خصوصی ہنگامی پلان کی نگرانی براہ راست وزیراعظم شہباز شریف نے کی، سوڈان سے خصوصی طیاروں کے ذریعے پاکستانیوں کی واپسی کا عمل شروع ہو چکا ہے، پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے دوست ممالک اور خطے میں پاکستانی سفارت خانے مدد کر رہے ہیں۔

وزیراعظم آفس کے مطابق جنگ زدہ سوڈان سے شہریوں کی وطن واپسی کے لیے کوششوں پر وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر مملکت حنار بانی کھر، وزارت خارجہ کے حکام اور سوڈان میں پاکستانی سفیر کو شاباش دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا عسکری حکام اور تمام متعلقہ ذمہ داروں نے سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلا کی جامع حکمت عملی تیار کی، وزیراعظم نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سندھو اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو خصوصی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ سوڈان میں جنگ کی وجہ سے پاکستانیوں کے انخلا میں مشکلات اور خطرات کا سامنا تھا تاہم حکومت پاکستان نے پاکستانیوں کے انخلا کے لیے محفوظ راستوں کا تعین کیا، پاکستانیوں کو چھوٹے چھوٹےگروہوں میں خرطوم سے محفوظ مقامات پر پہنچایا جا رہا ہے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق برادر ممالک سعودی عرب، ترکیہ اور مصر نے پاکستانیوں کے انخلا میں خصوصی معاونت کی، وزیراعظم نے پاکستانیوں کے انخلا میں مدد پر سعودی عرب، ترکیہ اور مصرکی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوڈان میں محصور پاکستانیوں کی سلامتی اور تحفظ سے متلعق اقدامات کی مسلسل نگرانی جاری تھی، سوڈان میں پاکستانی سفارت خانہ محصور پاکستانیوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے، سوڈان میں پاکستانی سفارت خانے میں ہیلپ لائن قائم ہے جس پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری فورس کے درمیان جھڑپوں میں اب تک 400 سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔

TAGGED:Featuredپاکستانیوں کی واپسی کا عمل شروعسوڈان میں پاکستانی سفیر کو شاباش
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article عمران خان کی خواہش نے پاکستان کو آئینی بحران میں دھکیل دیا: بلوم برگ
Next Article اسمبلیاں جنرل باجوہ کے مشورے پر تحلیل کیں، عمران خان کا نیا دعویٰ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

صحت

ایف بی آرنےانکم ٹیکس کیلیے اسپتالوں میں پوائنٹ آف سیل سسٹم کی تنصیب لازمی قرار دیدی

اسلام آباد (ہیلتھ ڈیسک): ایف بی آر نے انکم ٹیکس کیلیے اسپتالوں میں پوائنٹ آف سیل سسٹم کی تنصیب لازمی…

December 24, 2023
انٹرٹینمنٹ

گلوکاری شروع کی توخاندان مخالف ہوگیا، چچا نے والد سے تعلقات ختم کردیئے؛حمیرا چنا

کراچی (شوبز ڈیسک): معروف گلوکارہ حمیرا چنا نےکہا ہے کہ گلوکاری کے ابتدائی دنوں میں انہیں اپنے ہی خاندان کی…

July 27, 2025
پاکستان

سپریم کورٹ کاحکم وفاقِ پاکستان پرحملہ،پارلیمنٹ کےاختیارکا تحفظ کریںگے:حکومتی اتحاد

اسلام آباد (ویب ڈیسک): حکومتی جماعتوں نے سپریم کورٹ پروسیجر اینڈ پریکٹس بل 2023 پر تاحکم ثانی عمل روکنے کا…

April 13, 2023
India Poisoned Liquor
دنیا

بھارت: زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 37 ہوگئی

بھارت کی مشرقی ریاست بہار میں زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 37 ہوگئی جبکہ غیر مصدقہ…

December 17, 2022
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?