راولپنڈی (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ نے ابتدائی 16 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 78 رنز بنالیے۔راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی ابتداء میں جلد وکٹیں لیکر کیویز کو محدود رکھیں۔
اس موقع پر کیوی کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ ٹی20 کی طرح ون ڈے سیریز میں بھی شاندار کم بیک کرکے ورلڈکپ تیاریوں کا آغاز کریں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 29 اپریل کو راولپنڈی جبکہ بقیہ تین میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شیڈول ہیں۔
دوسری جانب پریکٹس سیشن کے دوران گزشتہ روز زخمی ہونے والے مڈل آرڈر بلےباز حارث سہیل بائیں کندھے میں تھوڑی تکلیف محسوس کررہے ہیں، اس لیے انہیں پلئینگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا۔
پاکستان کے اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، فخر زمان، امام الحق، شان مسعود، محمد رضوان، آغا سلمان، شاداب خان، محمد نواز، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔