کراچی (ٹیک ڈیسک): سندھ کی بیٹی بسمہ سولنگی نے کیا دنیا بھر کو حیران. عالمی سائنسی ادارے ناسا کی جانب سے دنیا بھر کے ممالک کو دیے گئےمختلف ایجادات کے ٹاسک کے دوران پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میںرہائش پذیر 13 سالہ بسمہ کا بڑا کارنامہ. سڑک یا ہائے وے پر بے شمار حادثات ڈرائیور کے سوجانے کی وجہ سے ہوتے ہیں، بسمہ سولنگی نے ایسے حادثات کو ختم کرنے کی ایک کوشش کرتے ہوئے انہوں نے ایک ایسا چشمہ بنایا ہے جو ڈرائیور پہنے رکھنے کے بعد جب اس کی آنکھ لگ جائے گی تو چشمے میں موجود سینسرز ڈرائیورز کو جگانے کا کام کریں گے اور اس سے حادثات سے بچنے میں مدد فراہم ہوگی.
بسمہ کی اس ایجاد پر ناسا نے ان کو امریکا مدعو کیا ہے, اس ملک کے بچے نوجوان کسی سے کم نہیں ضرورت ہے تو انکو سپورٹ اور انکی حوصلہ افزائی کرنے کی .
ناسا کی دعوت پر امریکا روانگی کے وقت میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بسمہ سولنگی نے کہا کہ اس ایجاد کے اعتراف کے سلسلے میں مجھے امریکہ بلایا گیا ہے۔جہاں ناسا کی ایجادات کی نمائش اور اعزازی تقریب میں شرکت کروں گی .
ناسا کی ایجادات کیمپ تقریب میںشرکت کے لیے وہ کل امریکا روانہ ہوگئی ہیں.
روانگی کے وقت بسمہ سولنگی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اپنے پروجیکٹ سے متعلق کہا کہ وہ پہلے دوبار ناکام ہوئے پھرمحنت کی اور کامیاب ہوگئے . سندھ کی 13 سالہ بسمہ سولنگی نے مزید کہا کہ ہم نے ایسا چشمہ ایجاد کیا ہے کہ اگر ڈرائیور کو دوران ڈرائیونگ نیند آجائے تو اسکو جگا دےگا.