Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: جنرل عاصم منیر سے سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ کی ملاقات، پاکستان کی علاقائی امن کوششوں کی تعریف
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > جنرل عاصم منیر سے سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ کی ملاقات، پاکستان کی علاقائی امن کوششوں کی تعریف
پاکستان

جنرل عاصم منیر سے سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ کی ملاقات، پاکستان کی علاقائی امن کوششوں کی تعریف

Published July 24, 2023
Tags: Featured علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
Share
SHARE

راولپنڈی (ویب‌ڈیسک): امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے سربراہ جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل عاصم منیر سے ملاقات کے دوران خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کا اعتراف کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے آج راولپنڈی میں جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔

بیان میں کہا گیا کہ دورے پر آنے والے جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کا اعتراف اور تعریف کی۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

یاد رہے کہ اس ملاقات سے محض چند روز قبل دونوں ممالک نے افغان حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اپنی سرزمین کو دہشت گرد حملوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ کے طور پر استعمال ہونے سے روکے۔

گزشتہ ہفتے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ایک پریس بریفنگ کے دوران اس مؤقف کو دہرایا تھا کہ طالبان انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے شروع ہونے والی دہشت گردی کی سرگرمیوں کو قابو کرے۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ میں اس پر کوئی خاص تبصرہ نہیں کروں گا لیکن یہ ضرور کہوں گا کہ ہم بالکل واضح کر چکے ہیں کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ طالبان کی ذمہ داری ہے کہ وہ افغانستان کو دہشت گردانہ حملوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ کے طور پر استعمال ہونے سے روکے۔

امریکی حکام کی جانب سے یہ بیان پاک فوج کی جانب سے افغانستان پر عسکریت پسندی میں اضافے کا الزام عائد کرنے کے ایک روز بعد سامنے آیا تھا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت 258ویں کور کمانڈر کانفرنس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے ہمسایہ ملک میں ٹھکانے ہیں، ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد گروپ پاکستان میں مسائل پیدا کر رہے ہیں۔

کانفرنس میں کہا گیا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کو محفوظ پناہ گاہوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے اور وہ جدید ترین ہتھیاروں کے حصول میں کامیاب رہی ہے جب کہ دہشت گرد افغانستان میں آزادانہ طور پر کام کرتے ہیں۔

قبل ازیں وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی افغانستان کو ہمسایہ اور برادر ملک کے طور پر اپنے فرائض میں غفلت برتنے اور دوحہ امن معاہدے میں کی گئی طے کردہ ذمے داریوں کو نظر انداز کرنے، خاص طور پر دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کو روکنے میں ناکامی پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں حکومت پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان جنگ بندی کے خاتمے کے بعد ملک میں اور خاص طور پر خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

TAGGED:Featuredعلاقائی سلامتی کی صورتحال اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اب موبائل فون دوربین کا کام بھی کرے گا، ہیسٹیا آلہ ایجاد
Next Article حکومت َ سندھ کاتھر کے خوبصورت پہاڑی سلسلے کارونجھر کی نیلامی کا اشتہار جاری، سخت رد عمل کے بعد منسوخ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

پی ٹی آئی آئینی ترمیم کیخلاف قانونی و سیاسی مزاحمت کرے گی، بیرسٹر سیف

پشاور (ویب ڈیسک): مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آئینی ترمیم کیخلاف قانونی…

October 17, 2024
پاکستان

مولانا فضل الرحمان نجی دورے پر تھائی لینڈ پہنچ گئے

(ویب ڈیسک) :پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نجی دورے پر تھائی لینڈ پہنچ گئے۔اس…

May 28, 2023
ویڈیوز

خرگوش کہلانیوالی آوارہ بلی گوگل پر چھا گئی

وارسا (ویب ڈیسک): پولینڈ کے شہر زیچِن میں ایک آوارہ بلی سڑک کے کنارے رہتی ہے اور اب وہ اس…

February 17, 2023
پاکستان

پیکا کے تحت 9 صحافیوں اور عام شہریوں کیخلاف 689 مقدمات درج کئے گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی وزارت داخلہ کے حکام نے وزارت اطلاعات کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا…

August 6, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?