ممبئی (شوبز ڈیسک): بھارت کی معروف اداکارہ الیانا ڈی کروز نے بیٹے کی پیدائش کے اعلان کے ساتھ نومولود کی تصویر بھی شیئر کر دی۔گزشتہ روز انسٹاگرام پر نومولود بچے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ الیانا ڈی کروز نے بتایا کہ انھوں نے بیٹے کا نام کوا فونیکس ڈولان رکھا ہے۔
انسٹاگرام پوسٹ میں اداکارہ نے بچے کی پیدائش پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے لکھا کہ بیٹے کی آنے کی خوشی کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا ۔
واضح رہے کہ رواں برس اپریل میں اداکارہ الیانا ڈی کروز نے اپنے حاملہ ہونے کی اطلاع دی تھی جس کے بعد جولائی میں انھوں نے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ پہلی بار تصویر بھی شیئر کی تھی، انسٹا گرام پر بوائے فرینڈ کے ساتھ شیئر کی گئی تصویر کو الیانا نے ڈیٹ نائٹ قرار دیا تھا۔
تاحال اداکارہ کی جانب سے بچے کے باپ کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا ہےتاہم بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ الیانا نے اپنے بوائے فرینڈ مائیکل ڈولان سے رواں برس مئی میں شادی کرلی ہے۔