نگران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے صوبے میں صحت کارڈ بلا تعطل جاری رہےگا۔وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام میں نقائص کے باعث بہتری کی گنجائش ہے۔
صحت کارڈ پر لوگ ارب پتی بن گئے، اتنے اسٹنٹ ڈالے ملک سے اسٹنٹ ختم ہوگئے: وزیرصحت پنجاب
صحت کارڈ پر کارڈیالوجی کی سہولت بلا تعطل جاری رہے گی، نگران وزیر صحت پنجاب
نگران وزیرصحت کے مطابق یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام میں ماضی میں بہت کرپشن ہوئی جس کیلئے پروگرام کا آڈٹ کروایا جا رہا ہے۔
ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ پنجاب کے نجی اسپتالوں میں صحت کارڈ کے ذریعے آنکھوں کا علاج دو ہفتوں کیلئے معطل ہے۔