(ویب ڈیسک): بیجنگ: پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ نے چین میں مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے۔پریس کانفرنس میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان سے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، چین اور پاکستان تزویراتی شراکت دار ہیں۔
پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاک چین دوستی علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے لیے ضروری ہے، مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں، مسئلہ کشمیر پر چین کی مسلسل حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
شانگلہ خودکش حملے میں ملوث 10 سے زائد دہشتگرد اور سہولت کار گرفتار
دہشتگردوں کیلئے کوئی جگہ نہیں، شانگلہ حملے کے ملزمان کو کٹہرے میں لائینگے: وزیر داخلہ
چین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاک چین تعلقات علاقائی امن اورخوشحالی کے لیے نہایت اہمیت رکھتے ہیں،پاک چین دوستی وقت کے ساتھ مضبوط ہورہی ہے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ چین نے پاکستان کی علاقائی سالمیت، خود مختاری اور سلامتی پر حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے، چین کے ساتھ ایم ایل ون، گوادربندرگاہ، کان کنی،آئی ٹی، توانائی اور زراعت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہواہے۔
وزیر خارجہ نے کہاکہ سی پیک نے پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کرداراداکیا ہے، شاہراہ قراقرم دونوں ملکوں کے تجارتی تعلقات میں ریڑھ کی ہڈی کا کرداراداکررہی ہے۔
اسحاق ڈارنےکہا کہ افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین پر دہشت گردپناہ گاہیں ختم کرے، اسحاق ڈار نے چین کی قیادت کے ساتھ شانگلہ حملے پر دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا اوریقین دلایا شانگلہ حملے کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔